Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : حسن بریلوی

ناشر : راجہ رام نول کشور بک ڈپو، لکھنؤ

سن اشاعت : 1969

زبان : Urdu

موضوعات : مذہبیات

ذیلی زمرہ جات : اسلامیات

صفحات : 68

معاون : منشی نول کشور، لکھنؤ

مجموعہ خطب علمی
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

زیر نظر کتاب دینی خطبوں پر مشتمل ہے۔ اس میں جمعہ کے خطبے، رمضان کے فضائل پر خطبے ، عید الاضحی کے علاوہ نکاح کے خطبے شامل ہیں۔ مجموعی طور پر کل ۱۲ خطبے ہیں اور ہر دو خطبہ کے درمیان متعلقہ موضوع پردلکش نظم پیش کی گئی ہے۔ کتاب کے اختتام پر " قطعہ تاریخ تالیف" سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان تمام خطبوں کو 1294 ہجری میں لکھا گیا ہے۔ دو خطبوں کے درمیان جن نظموں کو پیش کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے ،یہ تمام نظمیں دل کو چھو لینے والی ہیں۔ قاری پڑھتے ہوئے روحانیت کی ایسی دنیا میں پہنچ جاتا ہے جہاں پر ہر چیز ہیچ اور یادِ رب عزیز بن جاتی ہے۔ کتاب کے اختتام پر آداب جمعہ اور احکام جمعہ پر چند اہم باتیں بیان کی گئی ہیں ، جس کا پڑھنا یقیناً علم و معرفت میں اضافہ کرے گا۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

مولانا حسن رضا خاں نام، حسن تخلص۔ یکم اکتوبر ۱۸۵۹ء کو بریلی(یوپی) میں پیدا ہوئے۔ آپ احمد رضا خاں صاحب کے برادر خورد تھے۔ شعروسخن کا شوق ابتدائے عمر سے تھا۔ کچھ دنوں تک خود مشق سخن کرتے رہے۔ بعد ازاں داغ کو اپنا کلام دکھانے لگے ۔ ایک مدت تک رام پور میں رہ کر داغ سے فیض حاصل کرتے رہے۔ آپ کے دیوان غزلیات کے علاوہ بقیہ کل کتابوں اور رسالوں پر مذہبی رنگ غالب ہے۔ آپ نے سفر حج سے واپس آکر ۱۸؍ اکتوبر ۱۹۰۸ء کو بریلی میں داعئ اجل کو لبیک کہا۔


بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد اول)،محمد شمس الحق،صفحہ:232

 

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے