Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

زیر تبصرہ کتاب "میری رائے" مہاتما گاندھی کے خیالات کا مجموعہ ہے، جو مختلف مضامین اور کتابوں سے منتخب کرکے حوالوں کے ساتھ اردو میں پیش کئے گئے ہیں، اور یہ اہم کام اوم پرکاش ترکھا نے انجام دیا ہے، اس کتاب کے مترجم بھی وہی ہیں۔ گاندھی جی نے سماجی اصلاح میں جو اہم کارنامے انجام دئے ہیں، ان کے خیالات کی روشنی میں بخوبی واضح ہوجاتے ہیں۔ گاندھی جی محض سیاسی رہنما نہیں تھے، بلکہ سماج و معاشرہ سے خرابیوں اور خامیوں کو دور کرنے میں بھی نمایاں طور پر حصہ لینے والے قائد تھے۔ کتاب میں عدم تشدد، ذات پات کا فرق و امتیاز، تعلیم و ترقی، نشہ آوار اشیاء پر روک، جیسے اہم موضوعات پر گاندھی جی کے خیالات کا تذکرہ بخوبی کیا گیا ہے، عورتوں کی تعلیم و ترقی، معاشی و اقتصادی مسائل اور مذاہب کے تعلق سے خیالات سے بھی واقف کرایا گیا ہے، ہندوستان کی آزادی سے متعلق گاندھی جی کا نظریہ واضح کیا گیا ہے۔ کتاب میں حوالوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ کتاب گاندھی جی کے خیالات و نظریات سے بخوبی واقف کراتی ہے، اور ان کی اہمیت کو آشکار کرتی ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے