مہاجر نامہ

منور رانا

ایم۔ آر۔ پبلیکیشن، نئی دہلی
2010 | مزید
  • معاون

    مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی، بھوپال

  • موضوعات

    شاعری

  • صفحات

    146

کتاب: تعارف

تعارف

"مہاجر نامہ "منور راناکاایک ایسا شاہکار کارنامہ ہے، جو اس وقت تک یاد رکھا جائیگا ،جب تک تقسیم ہند کی پاداش میں مہاجرین کی تاریخ باقی رہے گی، منور رانا نے اس غزل مسلسل میں ہجرت کے کرب اور اس کے سیاسی اسباب ووجوہات کو نہایت ہی بے باکی کے ساتھ بیان کیا ہے،"مہاجر نامہ"مہاجرین پر گذرے المیے کی روداد خونچکاں ہے۔ اس میں نہ صرف یہ کہ تاریخ بھی موجود ہے بلکہ اس دور کا جیتا جاگتا معاشرہ بھی نظر آتا ہے۔"مہاجرنامہ" کا ہر ایک شعر جیسے وہاں چلے جانے والوں کے دل کی آواز ہے۔ جو باتیں، جو اذیتیں، جو تکلیفیں وہ مہاجر لوگ اپنے دلوں میں چھپا کر دنیا والوں کی نظروں میں مضبوط بنے رہے اور اندر ہی اندر گھٹتے رہے،ان تما م باتوں کو اس انداز میں بیان کیا ہے جیسے کہ وہ خود اس کرب سے گذرے ہوں ،"مہاجر نامہ" کہ خاصیت یہ ہے کہ اگر اس کو الگ الگ ایک ایک شعر پڑھاجائے تو ہر شعر اس طویل واقعے کے کسی ایک وقوع کو بیان کرتی ہوئی ایک مکمل اکائی معلوم ہوتا ہے،اور سارا مہاجر نامہ ایک ساتھ پڑھا جائے تو غزل مسلسل کا لطف دیتا ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف کی مزید کتابیں

مزید

مقبول و معروف

مزید

کتابوں کی تلاش بہ اعتبار

کتابیں : بہ اعتبار موضوع

شاعری کی کتابیں

رسالے

کتاب فہرست

مصنفین کی فہرست

یونیورسٹی اردو نصاب