Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : ابوبکر عباد

V4EBook EditionNumber : 001

ناشر : ابوبکر عباد

مقام اشاعت : دلی, انڈیا

سن اشاعت : 2006

زبان : Urdu

موضوعات : تحقیق و تنقید

ذیلی زمرہ جات : فکشن

صفحات : 296

ISBN نمبر /ISSN نمبر : 81-8223-171-x

معاون : ابوبکر عباد

ممتاز شیریں
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

ممتاز شرین اردو افسانے کی مقتدر نقاد ،اچھی افسانہ نگار ،کامیاب مترجم او رباصلاحیت مدیرہ تھیں۔ان کے افسانوں کے دو مجموعے اور ایک تنقیدی مضامین کا مجموعہ منظرعام پر آچکے ہیں۔انھوں نے اپنے تنقیدی مضامین میں افسانے کی تکنیک ،ادیبوں کی ذہنی آزادی اور اردو افسانے میں فسادات کے موضوع پر ان کے بے حد وقیع مضامین شامل ہیں۔زیر مطالعہ "ممتاز شرین : ناقد کہانی کار" کے تحت ان کی شخصیت و فن پر سیر حاصل گفتگو کی ہے۔ممتاز شریں کی خدمات بحیثیت ناقد اور بحیثیت کہانی کار،مصنف نے مختلف موضوعات کے تحت جائزہ لیا ہے۔جس کے مطالعے سے ممتاز شریں کی ناقدانہ صلاحیتیوں اور افسانوی فن کا ادراک ہوتا ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

ابوبکر عباددربھنگہ شہر سے سات کلو میٹر دورمشرق کی جانب ایک چھوٹے سے گاؤں پورہ نوڈیہا میں پندرہ دسمبر 1968ء کو پیدا ہوئے۔ دادا جناب شمس الدین انڈین ریلوے میں لائن انسپکٹر تھے،چچا حضرت مولانا عبد الرحمٰن امارت شرعیہ بہار و اڑیسہ اور جھار کھنڈ کے پانچویں امیر شریعت اور والدحضرت مولانا مفتی محمد ظفیرالدین ایشیا کے معروف دینی ادارے دارالعلوم دیوبند میں مفتی اعظم کے عہدے پر فائزتھے۔ 

ابوبکر عباد کی تعلیم کی بسم اللہ دارالعلوم دیوبند میں ہی قواعد بغدادی سے ہوئی۔دینی تعلیم کی تکمیل کے بعد عصری علوم کے حصول کے لیے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔وہاں سے بی۔اے، ایم۔اے، ایم۔فل اور پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگریاں حاصل کیں اور ڈیڑھ سال تک وہیں شعبۂ اردو میں بحیثیت استاذ درس و تدریس کی خدمات انجام دیں۔ 2002میں شعبۂ اردو دہلی یونیورسٹی میں تقرر ہو گیا ۔ اب بھی اسی شعبے سے منسلک ہیں۔ ابوبکر عباد کو حضرت مولانا منت اللہ رحمانی، حضرت مولانا محمد ولی رحمانی، مولانا سید ارشد مدنی ،مولانا عبدالخالق مدراسی،پروفیسر قاضی افضال حسین، پروفیسر ابولکلام قاسمی، پروفیسر شہریار اور پروفیسرنورالحسن نقوی جیسی مذہبی،سیاسی، علمی اور ادبی شخصیات سے شرف تلمذ حاصل ہے ۔ 

ابوبکر عباد نے لکھنے کی ابتدا مذہبی اور اصلاحی مضامین سے کی تھی ۔ ادب کی دنیا میں افسانہ نگاری کے ساتھ قدم رکھا۔ زمانۂ طالبعلمی میں ’الفاظ‘ علی گڑھ اور ’فلمی ستارے ‘دہلی جیسے رسالے میں شائع ہوتے رہے۔ مشہور پوسٹ ماڈرنسٹ نقاد پروفیسر قاضی افضال حسین کے زیر تربیت تنقید کی طرف راغب ہوئے اور ’شب خون‘، ’آجکل‘،’سب رس‘ ، ’ایوان اردو‘ اور ’کتاب نما‘ جیسے جرائد میں تواتر سے تنقیدی مضامین لکھتے رہے ہیں۔ ’’ممتاز شیریں: ناقد ، کہانی کار‘‘،’’ فکشن کی تلاش میں‘‘ ، ’’تقلید سے پرے‘‘ ابوبکر عباد کی فکشن کی تنقید سے متعلق کتابیں ہیں اور ’’تنقید سے پرے ‘‘ ان کی شاعری کی تنقید ہے۔
ابوبکر عباد کی شاعری کی عمر بہت زیادہ نہیں تاہم عمدہ اور اہم نظمیں کہتے ہیں۔ تاریخ ، سیاست، نیچر ، نفسیات اور موجودہ انسانی مسائل ان کے پسندیدہ موضوعات ہیں۔ خوبصورت تشبیہات و استعارے، تلمیحات ، رواں بیانیہ، نغمگی اور زبان کا حسن ان کی شاعری کے اہم عناصر ہیں ۔ ’سب رس‘ حیدر آباد، صدف‘ پٹنہ،’ کتاب نما‘دہلی، ایوان اردو‘دہلی،’نیاورق‘ ممبئی ،’اردو چینل‘ممبئی، ’زبان و ادب‘ پٹنہ، ’دربھنگہ ٹائمز،‘ دربھنگہ، ’جہان اردو‘دربھنگہ اور ’سبق اردو‘الٰہ آباد میں تسلسل سے ان کا کلام شائع ہوتا رہا ہے ۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے