مصنف: تعارف

تلوک چند محروم

تلوک چند محروم

معروف شاعری تلوک چند محروم ۱ جولائی ۱۸۸۷ کو ضلع میاں والی (پنجاب ، پاکستان ) میں پیدا ہوئے ۔ بی ، اے تک تعلیم حاصل کی اور پھر مخلتف مقامات پر درس وتدریس کے فرائض انجام دیتے رہے ۔ تقسیم کے وقت بھڑک اٹھنے والے فسادات کی بنا پر راولپنڈی سے دہلی ہجرت کر گئے ۔

محروم کے یہاں شاعری کا جذبہ بہت فطری تھا وہ بہت چھوٹی سی عمر ہی سے شعر کہنے لگے تھے ۔ ۱۹۰۱ میں جب مڈل اسکول کے طالب علم تھے تو ملکہ وکٹوریہ کا مرثیہ لکھا ۔ ہائی اسکول کی طالب علمی کے دور میں رسالہ ’ زمانہ ‘ اور ’ مخزن ‘ میں ان کی نظمیں شائع ہونے لگی تھیں ۔ تلوک نے تمام اصناف میں طبع آزمائی کی ۔ ان کی نظموں میں قومی جذبات بہت شدت کے ساتھ موجود ہیں ، اس حوالے سے وہ چکبست اور سرور جہاں آبادی کی روایت کے امین تصور کئے جاتے ہیں ۔ محروم نے بچوں کے لئے بھی لکھا ، بچوں کے لئے لکھی گئی ان کی نظمیں بچوں میں قومی جذبات کو ابھارنے اور ان کو زندگی کی مثالی اقدار سے متعارف کرانے کیلئے مؤثر ہیں ۔

گنج معانی ، رباعیات ، کاروان وطن ، نیرنگ معانی ، بچوں کی دنیا ، بہار طفلی ، ان کے شعری مجموعے ہیں ۔

6 جنوری 1966 کو دہلی میں انتقال ہوا ۔ 

 

.....مزید پڑھئے

مصنف کی مزید کتابیں

مزید

مقبول و معروف

مزید

کتابوں کی تلاش بہ اعتبار

کتابیں : بہ اعتبار موضوع

شاعری کی کتابیں

رسالے

کتاب فہرست

مصنفین کی فہرست

یونیورسٹی اردو نصاب