Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : وحید قریشی

V4EBook EditionNumber : 002

ناشر : سنگ میل پبلی کیشنز، لاہور

سن اشاعت : 1970

زبان : Urdu

موضوعات : تحقیق و تنقید

ذیلی زمرہ جات : شاعری, مقالات/مضامین

صفحات : 285

معاون : انجمن ترقی اردو (ہند)، دہلی

نذر غالب
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

زیر تبصرہ کتاب "نظر غالب" ڈاکٹر وحید قریشی کے مقالات کا مجموعہ ہے، جن میں تمام مقالات کا تعلق غالب سے ہے۔ پہلے مقالہ میں بہادر شاہ ظفر کے دور پر روشنی ڈال کر ایک ماحول تیار کیا گیا ہے، اس دور کے سماجی سیاسی معاشی اور اقتصادی احوال کا تذکرہ کیا گیا ہے، سرسید تحریک کا بھی تذکرہ کیاگیا ہے، اس کے بعد دیوان غالب کے نسخہ شیرانی پر مدلل اور مفصل گفتگو کی گئی ہے، اور کلام غالب کو پانچ ادوار میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر دو کے رنگ اور وقت پر روشنی ڈالی گئی ہے، نسخہ شیرانی سے متعلق غالبیات سے واقفیت رکھنے والوں کے نظریات کو بھی پیش کیا گیا ہے، مشاعرہ دہلی اور گلدستہ انجمن کتابوں کا تفصیلی تعارف کرایا گیا ہے، اور ان سے متعلق اہم معلومات پیش کی گئی ہیں، یادگار غالب پر تفصیلی اور تحقیقی گفتگو کی گئی ہے، جس سے اہم حقائق سامنے آتے ہیں، دو مضمون میں غالب کے ایک ایک شعر کی تشریح کی گئی ہے، پہلے دیگر شارحین کا خلاصہ پیش کیا گیا ہے، پھر مصنف نے اشعار کا مفہوم واضح کیا ہے، شاعری میں غالب کے نقطہ نظر کو مدلل انداز میں واضح کیا گیا ہے، مقالات تحقیقی اور اہم معلومات پر مشتمل ہیں۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

ڈاکٹر وحید قریشی پاکستان کے نامور ادیب، شاعر، نقاد، محقق، معلم اور ماہر لسانیات ڈاکٹر وحید قریشی 14 فروری 1925ء کو میانوالی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ساہیوال، گوجرانوالہ اور لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کی اور فارسی اور تاریخ میں ایم اے کا امتحان پاس کرنے کے بعد یکم اکتوبر 1947ء سے بطور ریسرچ اسکالر اپنی ملازمت کا آغاز کیا بعدازاں انہوں نے فارسی میں پی ایچ ڈی اور اردو میں ڈی لٹ کی اسناد حاصل کیں۔ انہوں نے ایک طویل عرصے تک اسلامیہ کالج لاہور اور اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی میں تدریس کے فرائض انجام دیئے بعدازاں وہ اقبال اکادمی پاکستان، مقتدرہ قومی زبان پاکستان، بزم اقبال اور مغربی پاکستان اردو اکیڈمی سے وابستہ رہے۔ ستمبر 2003ء سے اپنی وفات تک وہ جی سی یونیورسٹی لاہور میں پروفیسر امریطس کے فرائض انجام دیتے رہے۔ ڈاکٹر وحید قریشی کی تصانیف کی فہرست بھی بہت طویل ہے جس میں شبلی کی حیات معاشقہ، میر حسن اور ان کا زمانہ، مطالعہ حالی، کلاسیکی ادب کا تحقیقی مطالعہ، تنقیدی مطالعے، نذر غالب، اقبال اور پاکستانی قومیت، اساسیات اقبال، قائداعظم اور تحریک پاکستان، مقالات تحقیق، جدیدیت کی تلاش میں،مطالعہ ادبیات فارسی، اردو نثر کے میلانات، پاکستانی قومیت کی تشکیل نو اور دوسرے مضامین، پاکستان کی نظریاتی بنیادیں، اردو ادب کا ارتقا، پاکستان کے تعلیمی مسائل اور شعری مجموعے نقد جاں، الواح اور ڈھلتی عمر کے نوحے شامل ہیں۔ انہوں نے متعدد کتابیں بھی مرتب اور مدون کی تھیں جن میں اردو کا بہترین انشائی ادب، ارمغان ایران، ارمغان لاہور، 1965ء کے بہترین مقالے، توضیحی کتابیات ابلاغیات، ثواقب المناقب، دربار ملی اور علامہ اقبال کی تاریخ ولادت کے نام سرفہرست ہیں۔ حکومت پاکستان نے ڈاکٹر وحید قریشی کی خدمات کے اعتراف کے طور پر 14 اگست 1993ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعزاز عطا کیا تھا۔ ڈاکٹر وحید قریشی 17اکتوبر2009ء کو لاہور میں وفات پاگئے۔ وہ لاہور میں سمن آباد کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔


.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے