aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ایڈیٹر : مغنی تبسم, شہریار

V4EBook EditionNumber : 001

ناشر : موڈرن پبلشنگ ہاؤس، دریا گنج، نئی دہلی

سن اشاعت : 1981

زبان : Urdu

موضوعات : تحقیق و تنقید

ذیلی زمرہ جات : شاعری

صفحات : 242

معاون : غالب انسٹی ٹیوٹ، نئی دہلی

ن م راشد: شخصیت اور فن

کتاب: تعارف

نذر محمد راشد کی شخصیت اور فن پر لکھی گئی یہ کتاب اس معن کر بھی کافی اہمیت کی حامل ہو جاتی ہے کہ اس کتاب کے دونوں مرتبین کا شمار ہندوستان کے معیاری لکھنے والوں میں ہوتا ہے۔ اس کتاب کومغنی تبسم اور شہریاردونوں نے ملکرمرتب کیا ہے، اس کتاب میں اردو ادب کی مایہ ناز شخصیات کے لکھے ہوئے تحقیقی مضامین شامل کئے ہیں،جیسے کہ شمس الرحمن فاروقی کا لکھا ہوا مضمون،ن،م،راشد صورت و معنی کی کشاکش، خلیل الرحمن اعظمی کا ، راشد کا ذہنی ارتقاء۔ ساقی فاروقی، مغنی تبسم اور شہریار کے لکھے ہوئے سوانحی اور شخصی خاکے شامل ہیں۔ در اصل یہ کتاب میراجی اور ن، م راشد کے فلسفہ اور خیال کو مدنظررکھتےہوئےترتیب دی گئی تاکہ ن،م راشداور میراجی کی شاعری کے اسالیب کے ساتھ ساتھ دونوں کا فلسفہ سامنے آئےاور ان کے شعری کارناموں کا تفصیلی مطالعہ کیا جائے، یہی وجہ ہے کہ مختلف نقطہ نظر رکھنے والے محققین کے مضامین کو شامل کیا گیا ہے تاکہ ، ن، م راشد کے شاعری کے اہم گوشوں کو اجاگر کیا جا سکے ، کتاب کی سب سے اہم چیزیہ کہ اس میں ن،م راشد کی نظموں کے وہ تجزیے بھی شامل کیے ہیں جو میراجی نے کیے تھے، راشد کے ابتدائی دور کی کچھ نظمیں اور غزلیں بھی شامل ہیں جن سے ن،م راشد کی شاعری کے ارتقاء کا اندازہ ہوتا ہے، افادات راشد کے عنوان سے، ن،م راشد کی تحریریں اور تقریریں بھی دی گئی ہیں جن سے زبان و ادب کے اہم مسائل سے آشنائی ہوتی ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے