Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

by غلام حیدر

نقوش جامعہ

جامعہ کی کہانی جامعہ والوں کی زبانی

by غلام حیدر

مصنف : غلام حیدر

ناشر : ڈائرکٹر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی

سن اشاعت : 2012

زبان : Urdu

موضوعات : تاریخ, ڈائری

ذیلی زمرہ جات : ہندوستانی تاریخ

صفحات : 485

ISBN نمبر /ISSN نمبر : 978-81-7587-839-6

معاون : مکتبہ جامعہ لمیٹیڈ، نئی دہلی

نقوش جامعہ
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

زیر تبصرہ کتاب "نقوش جامعہ" یعنی جامعہ کی کہانی جامعہ والوں کی زبانی۔۔۔ اس کتاب میں مصنف غلام حیدر نے جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی کی از ابتدا تا پورے پچاس سالہ تاریخ، اور اس کی خدمات، نیز اس سے جڑے ہوئے قابل قدر اساتذہ کرام اور معزز ہستیوں کے کارناموں کو پیش کیا ہے۔ اس کے علاوہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی تحریک، تاریخ اور روایت علمی ادبی اور ثقافتی خدمات کا پورا اندازہ اس کتاب سے لگایا جاسکتا ہے۔ زیر تبصرہ "نقوش جامعہ" کا ایک الگ مقام ہے جامعہ سے متعلق تمام ضروری معلومات اور دستاویزات کے علاوہ جامعہ کے ان تمام استادوں، طالب علموں و کارکنوں کی یاداشتیں شامل ہیں۔ جو خوش قسمتی سے موجود ہیں یا جن سے مصنف موصوف نے مختلف موقعوں پر گفتگو کے ذریعے تجربات و تآثرات معلوم کرکے رقم کئے ہیں۔ ۴۸۵ صفحات پر مشتمل اس کتاب کے مشتملات میں’’ پیش لفظ‘‘ جسے پروفیسر صدیق الرحمن قدوائی نے لکھاہے، "شجر سایہ دار" جسے خود مصنف نے تحریر کیا ہے۔علی الترتیب ’’ حرف اول، موجودہ جامعہ، عبوری دور، آزمائش، جامعہ کے قدیم شعبے، شخصیات، بزرگان جامعہ، حیاتی اراکین ، دیگر شخصیات، جواب دہ حضرات، حرف آخر، اور آخر میں ’ ضمیمہ ‘ شامل فہرست ہے۔یہ کتاب ’مکتبہ جامعہ نئی دہلی‘ اور ’ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان‘ کے اشتراک سے ۲۰۱۲ ء میں شائع ہوئی۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

سید غلام حیدر ادب اطفال میں بہت اہم مقام رکھتے ہیں۔ اپنی زندگی اسی کے لئے وقف کردی۔ متعدد کتابوں کے مصنف ہیں۔ اب بھی تندہی سےمصروف کار ہیں۔ میٹریکولیشن جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی سے اور ایم اے (معاشیات) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے کیا۔ سنٹرل گورنمنٹ سروس سے ریسرچ آفیسر کی پوسٹ سے ریٹائر ہوئے۔ اردو، انگریزی ۔ ہندی اور فارسی زبانوں پر عبور ہے۔ 
بچوں کے لئے لکھنے کی ابتدا لگ بھگ 1960 کے دہے سے کی۔  پہلی کتاب 1973 ’پیسے کی کہانی‘ ترقی اردو بیورو نے شائع کی۔ ادب اطفال سے متعلق سترہ کتابیں تصنیف کی ہیں اور کئی کہانیاں مختلف رسائل میں شائع ہوئی ہیں اس کے علاوہ دیگرادبی موضوعات پر ان کی دس کتابیں اور تراجم بھی منظرعام پر آچکےہیں۔ بچوں کےادب پر انھوں نے منصوبہ بند انداز میں کام کیا اور اس کے تحت کتابیں تصنیف کیں: تہزیب عالم (غار سے جھونپڑی تک اور پگڈنڈی جنگل سے کھیت تک) سماجی اور معاشی ترقی (پیسے کی کہانی۔ خط کی کہانی۔ بینک کی کہانی۔ اخبار کی کہانی)۔ جنگ آزادی (آزادی کی کہانی اور دو انگریزئ کتب: مولانا ابوالکلام آزاد۔ ایس ۔اے بریلوی) اس کے علاوہ ان کی دیگر کتابیں کہانیوں، سائنس فکشن اور متفرق موضوعات پرمشتمل ہیں۔
غلام حیدر نے بچوں کے ادب کے فروغ کےلئے 1984 میں بچوں کا ادبی ٹرسٹ قائم کیا اور انیس سو چورانوے تک اس کے سکریٹری  رہے۔ اس دوران خوبصورت با تصویر کتابیں شائع کیں جن میں سے بیشتر کتابوں کے مسودوں کو ورکشاپس کی مدد سے سدھارا اور آخری روپ دیا گیا تھا۔ ٹرسٹ نے کئی سیمینار اور ورکشاپس منعقد کئے2010-11 میں پھر سکریٹری کے فرائض انجام دئے اور بچوں کے اردو ادب کا ایک سیمپل سروے کیا اور ایک کتاب شائع کر کے بچوں کے ادیبوں اور اداروں میں تقسیم کی۔ اس ٹرسٹ نےبچوں کی بے شمار کتابوں کا اردو میں ترجمہ کروا کرقومی کونسل برائے فروغ اردو کی طرف سے شائع کرانے میں مدد کی۔ یہ ٹرسٹ اب انجمن ترقی اردو کی سرپرستی اور تعاون سے بچوں کے ادب کے مسودوں پر ہر دوسال بعد مقابلہ کراتا ہے اور گراں قدرانعامات دیتا ہے۔
غلام حیدر کی کئی کتابوں اور ادبی خدمات پر ایوراڈس ملے ہیں۔ ایسوسی ایشن آف رائٹرس اینڈ السٹریٹرس۔ نئی دہلی کی طرف سے سن دو سو بارہ میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ملا۔ اس کے علاوہ اردواکادمی دہلی، ہریانہ اردو اکادمی اور ساہتیہ اکادمی کی طرف سے اعزازات ملے ہیں۔ ’فخر امروہہ‘ کے اعزاز سے سن دو ہزار چودہ میں نوازے گئے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے