Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

रद करें डाउनलोड शेर
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

पुस्तक: परिचय

زیر نظر کتاب "پردہ" مولانا مودودی کی وہ کتاب ہے جس کو بی انتہا مقبولیت حاصل ہوئی۔ کتاب کے نام سے ظاہر ہے کہ کتاب کا موضوع "پردہ" ہے۔ اس میں انہوں نے پہلے اٹھارہویں صدی کےاواخر اور انیسویں صدی کے اوائل میں عالم گیر پیمانے پر ریشہ دوانیوں کے نتیجہ میں ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ پیش کیا ہے اور بتایا ہے کہ کس طرح مغربی تہذیب و تمدن نے اسلامی معاشرہ کو متاثر کرنا شروع کیا، جس کے باعث اسلامی دنیا آہستہ آہستہ یوروپ کی غلام ہونے لگی۔ جب یوروپی معاشرہ کی بے راہ روی اور آزادانہ جنسی تلذذ کا سیلاب چاروں طرف پھیلنے لگا تب مسلمانوں کو احساس ہوا کہ اچانک یہ دنیا کیسے بدل گئی۔ انہیں اس وقت دنیا کے ہر محاذ پر شکستوں اور ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ لیکن صدیوں کی آرام طلبی اور سہولت پسندی نے ان میں حالات بدلنے کا حوصلہ پیدا نہیں ہونے دیا اور روشن خیالی کے نام پر وہ مغرب سے درآمد ہر چیز کی نقل کرنے لگے۔ اسی میں بے پردگی بھی شامل ہو گئی تھی۔ مولانا مودودی نے سماج میں پھیلے پردگی کے عناصر کا مشاہدہ کرکے، اس پر عقلی و نقلی ہر طرح سے روشنی ڈالی ہے۔ مولانا نے مختلف دلائل کی روشنی میں یہ ثابت کیا ہے کہ اسلام کا نظامِ معاشرت ہی سب سے بہتر نظام ہے، جس میں متوازن پردہ بے شمار سماجی واخلاقی اور جسمانی خرابیوں بلکہ بیماریوں کا حقیقی علاج اور حل ہے۔ گوکہ کتاب مذہبی موضوع پر ہے لیکن مولانا مودودی کا اسلوب نہایت ادبی اور دلچسپ ہے، بلکہ مولانا مودودی کی تمام تصانیف ان کے اسلوب کی دلکشی سے پہچانی جاتی ہیں، اسی لئے ہر طرح کے قارئین ان کی تصانیف کو پڑھنا پسند کرتے ہیں۔

.....और पढ़िए
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

लेखक की अन्य पुस्तकें

लेखक की अन्य पुस्तकें यहाँ पढ़ें।

पूरा देखिए

लोकप्रिय और ट्रेंडिंग

सबसे लोकप्रिय और ट्रेंडिंग उर्दू पुस्तकों का पता लगाएँ।

पूरा देखिए

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
बोलिए