Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : فہمیدہ ریاض

V4EBook EditionNumber : 001

ناشر : نئی آواز جامعہ نگر، نئی دہلی

مقام اشاعت : دلی, انڈیا

سن اشاعت : 1982

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری, خواتین کی تحریریں

ذیلی زمرہ جات : شاعری, نظم

صفحات : 96

معاون : جامعہ ہمدردہلی, ڈاکٹر آدتیہ بہل

پتھر کی زبان
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

فہمیدہ ریاض کی شاعر ی کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ وہ پہلی شاعر ہ ہیں جس نے عورت کی آرکی ٹائیپل تشخص کو اُجاگر کیا ۔ انہوں نے عورت کے مناصب ومسائل کو جسمانی اور روحانی سر شاری کے ساتھ منسلک کر کے دیکھا ۔ انہوں نے اپنی شاعری میں جنس کے تمام تعلقات کو ایک مابعد الطبعیاتی جبلت کے ساتھ منسلک کیا ہے ۔نسائی شاعری کے حوالے سے وہ ایک نئے طرز احساس کی جانب سفر کرتی ہوئی نظر آتی ہیں ۔ روایتی ریوں سے کنارہ کشی کر تے ہوئے ایک نئی فضا میں سانس لیتی ہوئی ادراک کراتی ہیں ۔لیکن نظموں کے اس مجموعہ کے متعلق وہ لکھتی ہیں کہ اس میں بظاہر اداس رومانی نظمیں کسی بہت ضدی لڑکی کی لکھی ہوئی لگتی ہیں ۔ اس مجموعہ کی اکثر نظموں کی ابتدا مایوسی اور اداسی ہے ۔ لیکن تقریبا تمام ہی نظموں میں ایک واضح مو ڑ پڑتا ہے ، جہاں مایوسی کی جگہ ایک ایسی کیفیت لے لیتی ہے جسے امید ، یقین ، اثبات یا ایسے ہی کسی رجحان کا نام تو نہیں نہیں دیا جاسکتا۔ اس اہم موضوع کے علاوہ موصوفہ کی شاعری میں سیاسی ، سماجی موضوعات بہت ہی گہرائی سے پائے جاتے ہیں کیونکہ ان کو جنر ل ضیاکے زمانہ میں خود ساختہ جلاوطنی گزارنی پڑی تھی ۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

نام فہمیدہ ریاض اور تخلص فہمیدہ ہے۔۲۸؍جولائی ۱۹۴۵ء کو میرٹھ میں پیدا ہوئیں۔ ایم اے تک تعلیم حاصل کی۔ لندن سے فلم ٹیکنک میں ڈپلوما حاصل کیا۔طالب علمی کے زمانے میں حیدرآباد میں پہلی نظم لکھی جو ’’فنون‘‘ میں چھپی۔ پہلا شعری مجموعہ ’’پتھر کی زبان‘‘ ۱۹۶۷ء میں منظر عام پر آیا۔’’بدن دریدہ‘‘ ۱۹۷۳ء میں ان کی شادی کے بعد انگلینڈ کے زمانہ قیام میں چھپا۔’’دھوپ‘‘ ان کا تیسرا مجموعۂ کلام ۱۹۷۶ء میں چھپا۔ کچھ عرصہ نیشنل بک کونسل ، اسلام آباد کی سربراہ رہیں۔جب جنرل ضیاء الحق برسر اقتدار آئے تو یہ ادبی مجلہ’’آواز‘‘ کی مدیرہ تھیں۔ ملٹری حکومت ان کو اچھی نگاہ سے نہیں دیکھتی تھی ۔ یہ ہندوستان چلی گئیں۔ ’’کیا تم پورا چاند نہ دیکھو گے‘‘۱۹۴۸ء میں ہندوستان میں ان کا شعری مجموعہ چھپا۔ ضیاء الحق کے انتقال کے بعد فہمیدہ ریاض پاکستان واپس آگئیں۔ ان کی دیگر تصانیف کے نام یہ ہیں:’حلقہ مری زنجیر کا ‘، ’ہم رکا ب‘، ’ادھورا آدمی‘، ’اپنا جرم ثابت ہے‘، ’ میں مٹی کی مورت ہوں‘، ’آدمی کی زندگی‘۔ ان کی محبوب صنف سخن نظم ہے ۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:381

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے