Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : صالحہ عابد حسین

V4EBook EditionNumber : 002

ناشر : نسیم بک ڈپو، لکھنؤ

مقام اشاعت : لکھنؤ, انڈیا

سن اشاعت : 1985

زبان : Urdu

موضوعات : ناول, خواتین کی تحریریں

ذیلی زمرہ جات : ناول, اصلاحی و اخلاقی

صفحات : 504

معاون : ریختہ

قطرہ سے گہر ہونے تک
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

"قطرے سے گہر ہونے تک "صالحہ عابد حسین کا شاہ کار ناول ہے ، اس ناول میں وہ واقعات اور حالات بیان کیے گئے ہیں جو ایک قطرہ کو گہر بننے کے حوالے سے پیش آتے ہیں مگر قطرے کا تعین کرنا مشکل ہوتا ہے۔اس ناول کا مرکزی کردار انیس ہے، جو پوری کہانی کے ارد گرد گھومتی رہتی ہے۔بچپن میں ہی وہ ماں کی محبت سے محروم ہوجاتی ہے۔ اور سوتیلی ماں کلثوم بیگم نہایت جھگڑالو عورت ہے۔ جس کی وجہ سے انیس کے ماموں اس کو اپنے پاس رکھ لیتے ہیں اور اس کو اچھی تعلیم دلاکر اقبال سے اس کا رشتہ ہوجاتا ہے شادی کے بعد وہ پریشان زندگی گزارتی ہے۔ آمدنی محدود ہے پھر بھی سسرال اور میکے دونوں کے اخراجات برداشت کرتی ہے۔ اس کے یہاں ایک بچے کی ولادت ہوتی ہے تاہم چند گھنٹوں کے بعد ہی انتقال ہوجاتا ہے،جس کے بعد اس کو اس بات کا احساس ہونے لگتا ہے کہ اس کا کچھ نہیں ہے مگر پھر وہ خود پر قابو پاتی ہے اور ہر بچے کو اپنا بچہ سمجھتی ہے اور دوسروں کی ہر ممکن حدتک مدد کرتی ہے۔صالحہ عابد حسین کا یہ ناول اصلاحی مقصد کے تحت لکھا گیا ہے اس میں زندگی کی حقیقتوں کو بڑے سلیقے کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ خلق کی خدمت اور ایثار پسندی اس ناول کا پلاٹ ہے، کرداروں میں نفسیات کا گہر ا مطالعہ،اور زبان و بیان کی عمدگی ناول میں دل چسپی پیدا کرتی ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے