Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

اردوصحافت پر بہت سی كتابیں موجود ہیں لیكن سب قدیم روایتی طرز كی ہیں۔جبكہ صحافت ایك تغیر پذیر فن ہے حالات اور ضروریات كے مطابق اس میں تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں،اردو صحافت نے كئی نشیب و فراز دیكھے ،اسی لیے اردو صحافت كے طلبا اور صحافیوں كو صحافت میں ہونے والی تبدیلیوں كا علم ہونا چاہیے،آج صحافت كا دائرہ كافی وسیع ہوچكا ہے اس لیے جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا اور صحافت كے بدلتے مزاج وانداز اور تكنیك كو جاننا ضروری ہے۔زیر نظر كتاب اسی ضمن میں اردو صحافیوں كے لیے كارآمد ہے كہ اس میں مصنف نے اردو صحافت كے آغاز و ارتقا سے لے كر حالیہ تبدیلیوں اور بدلتی تكنیك پر سیر حاصل بحث كی ہے۔كتاب ہذا میں مصنف نے مختلف قسم كی صحافت نگاری،ماحولیاتی خبر نگاری ،مختلف طریقوں اور تكنیك كے متعلق معلومات فراہم كی ہیں۔حادثات كی رپورٹنگ،جرائم كی رپورٹنگ،ایجادات و انكشافات كی رپورٹنگ ،لابی روپورٹنگ وغیرہ لكھنے كے مختلف نئے طریقے اور تكنیك پر مفصل گفتگو كی ہے۔اس كے علاوہ مصنف نے "پیڈ نیوز،اور میڈیا " "مشن بنام پروفیشن "كے عنوان سے دو ابواب قائم كیے ہیں اور ایك باب مثالی ضابطہ اخلاق كا بھی شامل كتاب ہے۔دو ابواب مثالی صحافت كے متعلق ہیں۔یہ كتاب نئی جہات كے سبب تازہ كار كی حیثیت سے اردو صحافیوں كے لیے اہمیت كی حامل ہیں۔كتاب میں ایسی بہت سی باتیں ہیں جو جاننے ،سیكھنے اور استعمال كرنے كا تقاضا ہی نہیں كرتیں بلكہ قاری كو سیراب كرنے كی صلاحیت بھی ركھتی ہیں۔یقینا یہ كتاب اردو صحافت كے باب میں اہمیت كی حامل ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے