aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

रद करें डाउनलोड शेर

पुस्तक: परिचय

پروفیسر احتشام حسین کا شمار اردو کے نام ور نقادوں میں ہوتا ہے، خاص طور پر ترقی پسند تنقید کا ذکر ان کے نام کے بغیر نامکمل ہے۔ لیکن وہ صرف نقاد ہی نہیں تھے، بلکہ استاد، افسانہ نگار، سفر نامہ نگار، ڈرامہ نگار اور شاعر بھی تھے۔ آج اردو تنقید کا ایک اہم رجحان سائینٹفک تنقید ہے، احتشام حسین نے مارکسی تنقید کی بنیاد پر سائینٹفک تنقید کا نظریہ پیش کیا، یہ پہلے نقاد ہیں جنہوں نے مارکسی نظریات پر سائینٹفک تنقید کی بنیاد استوار کی۔ وہ ادب کو مقصد کا آلہ سمجھتے ہیں، وہ ادب کو فنی معیار پر ہی پرکھنا کافی نہیں سمجھتے بلکہ وہ اسے سماجی نقطۂ نظر سے دیکھتے ہیں اور ان کے نزدیک معیاری ادب وہ ہے جو سماجی نقطۂ نظر سے مفید اور عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرنے والا اور ان کی زندگی خوشگوار بنانے والا ہو۔ ان کی متعدد کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں جن میں "اردو لسانیات کا خاکہ ، تنقیدی جائزے اور ادب اور سماج " کے علاوہ دیگر کتابیں بہت مشہور ہوئی ہیں ۔ ان کی زیر نظر اس کتاب میں شامل بیشتر مضامین مختلف رسائل میں شائع ہو چکے ہیں یا ادبی جلسوں میں پڑھے گئے ہیں۔ اس میں گیارہ عنوانات کے تحت اردو کے ہمہ جہت پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ ان میں ادبی تنقید کے مسائل، اقبال بہ حیثیت شاعر اور فلسفی ، جدید اردو شاعری اور سماجی کشمکش ، اردو ادب دوسری جنگ عظیم کے بعد، اترپردیش میں اردو نثر جیسے اہم موضوعات کے علاوہ " نیا ادب اور ترقی پسند ادب" پر ایک شاندار مباحثہ پیش کیا گیا ہے۔

.....और पढ़िए

लेखक की अन्य पुस्तकें

लेखक की अन्य पुस्तकें यहाँ पढ़ें।

पूरा देखिए

लोकप्रिय और ट्रेंडिंग

सबसे लोकप्रिय और ट्रेंडिंग उर्दू पुस्तकों का पता लगाएँ।

पूरा देखिए

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
बोलिए