Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ایڈیٹر : مظفر حنفی

ناشر : انجمن روح ادب، الہ آباد

سن اشاعت : 1993

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری

ذیلی زمرہ جات : انتخاب

صفحات : 807

معاون : انجمن ترقی اردو (ہند)، دہلی

روح غزل
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

اردو شاعری کے ساتھ یہ خصوصیت رہی ہے کہ ہر زمانہ کے شاعروں کو کسی نہ کسی دستاویز میں جمع کیا جاتا رہا ہے ۔اردو کے ابتدائی عہد میں تذکرہ نگاروں نے یہ کام انجام دیا کہ انہوں نے اپنی وسعت بھر شاعروں کو اپنے تذکرے میں مختصر خصوصیت کلام کے ساتھ جمع کیا پھر تاریخ نگاروں نے اس کام کو انجام دیا لیکن تاریخ نگاروں کے یہاں یہ وسعت نہیں تھی کہ وہ ہر شاعرکوشامل کرتے بلکہ ان کے یہاں تووہی شامل ہوتاہے جو تاریخ میں رقم ہونے کے معیار پر اترتا ہے ، کوئی مختصر تاریخ لکھتا ہے تو کوئی بسیط ۔ پھر سب شامل نہیں ہو پاتے ہیں ۔ ایسے میں انجمن روح ادب الہ آباد کی یہ کوشش رہی ہے کہ بیسویں صدی کے قابل تمام شاعروں کو ان کے چند عمدہ غزلوں کے ساتھ ایک کتاب میں جمع کردیا جائے جس سے اس عہد میں کی گئی شاعر ی کابھی درست اندازہ ہوسکے اوریہ بھی نہ رہے کہ کوئی ایک مشہور شاعر کسی عہد میں تابندہ نظر آتا ہے تو باقی سب کو ماند کردیا جائے بلکہ یہاں سب کو برابر موقع دیا جائے ۔ اس کتاب میں مظفر حنفی نے 639 شعرا کا کلام شامل کیا ہے ۔ پہلے دور میں وہ شعرا ہیں جنہوں نے تقسیم سے قبل اوربعد میں بھی شاعری کی، جیسے جوش ،فراق ، اختر شیرانی او ر ابن انشا وغیرہ۔ دوسرے دور میں حبیب جالب ، خمار ، جاں نثار، جون ایلیا ، فیض ، کلیم عاجز،مجروح اور شکیل بدایونی وغیرہ کی شاعری ہے ۔ اسی طریقے سے تیسرے اور چوتھے دور میں ان شعرا کا ذکر ہے جو بیسویں صدی کے اخیر تک شاعری کرتے رہے ۔ الغرض یہ کتاب شاعر وں کا گلدستہ ہے ۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے