aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

CANCEL DOWNLOAD SHER

Author : Maher Abdul Haq

V4EBook_EditionNumber : 001

Publisher : Bazm-e-Saqafat, Multan

Year of Publication : 1964

Language : Urdu

Categories : Translation, Folk Song

Pages : 138

Contributor : Government Urdu Library, Patna

saraiki lok geet

About The Book

وہ ادب جو لوگوں کے سینوں میں محفوظ ہے اور جس کی کوئی تحریری شکل نہیں۔ یہ ادب عوام کے دلوں میں پروان چڑھتاہے، عام اور بڑا طبقہ اس سے محظوظ ہوتا ہے، اسے عوامی یا لوک ادب کہتے ہیں۔ لوک ادب کی روایت انسان کی تاریخ کی طرح قدیم ہے۔ جب کسی ماں نے پہلی بار اپنے بچے کو سلانے کے لیے کچھ گا کر سنا یا جب کسی نے دل بہلانے اور لوگوں کو سنانے کے لیے کوئی قصہ گڑھا تو لوک ادب کا آغاز ہوا۔ قدیم دیؤوں اور پریوں کی داستانیں، قصے، حکایتیں، پنج تنتر کی کہانیاں، موسموں کے گیت، لوریاں، شادی بیاہ اور دوسری تقریبات میں گائے جانے والے گیت جو سینہ بہ سینہ چلے آرہے ہیں جو باقاعدہ تحریری شکل میں نہیں ملتے، جن کا کوئی ایک فرد خالق نہیں، بلکہ پورے معاشرے نے جنہیں جنم دیا، سب لوک یا عوامی ادب کی مختلف اصناف ہیں۔ زیر نظر کتاب "سرائیکی لوک گیت" ڈاکٹر مہر عبد الحق کا کیا ہوا اردو ترجمہ ہے جس ترجمہ میں لوریاں ، بچوں کے کھیل کے بول اور گیت، فصلوں کے گیت، جگراتے کے گیت، سہرے، میل کے گیت اور جھمریں، ماہئے اور ڈھولے، زائرین کے گیت اور مزاحیہ گیت وغیرہ شامل ہیں۔ یہ لوک گیت در اصل سرائیکی زبان میں ہیں۔ جن کو ڈاکٹر مہر عبد الحق سومرہ نے اردو میں ترجمہ کر کے ایک بڑی خدمت انجام دی ہے۔

.....Read more

More From Author

Read the author's other books here.

See More

Popular And Trending Read

Find out most popular and trending Urdu books right here.

See More

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
Speak Now