Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : شاد عارفی

ایڈیٹر : مظفر حنفی

V4EBook EditionNumber : 001

ناشر : مکتبہ شاہراہ، دہلی

سن اشاعت : 1974

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری

ذیلی زمرہ جات : انتخاب

صفحات : 360

معاون : مکتبہ شاہراہ، دہلی

شاد عارفی کی غزلیں
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

زیر تبصرہ کتاب "شاد عارفی کی غزلیں" مظفر حنفی کی مرتب کردہ ہے، جو شاد عارفی کی غزلوں کا انتخاب ہے۔ کتاب کے شروع میں مظفر حنفی کا مقدمہ ہے، جس میں شاد عارفی کی غزلوں کے موضوعات و اسالیب پر گفتگو کی گئی ہے، اور ان کی شاعری کے مقام و معیار کی تعیین کی گئی ہے، مقدمہ تفصیلی ہے، اور اس میں شاد کے کلام سے متعلق مدلل گفتگو کی گئی ہے، شاد عارفی کی ابتدائیہ غزلوں میں عشقیہ رنگ بخوبی نظر آتا ہے، محبوب کی اداؤں اور حسن کا تذکرہ ملتا ہے، یہ ان کے ابتدائی دور کی غزلوں کا رنگ ہے، اس دور کی شاعری کو مظفر حنفی نے ریشمیں شاعری کہا ہے۔ شاد عارفی کی غزلوں میں طنز کی کاٹ بھی بخوبی نظر آتی ہے، وہ سیاست کی زبوں حالی، سیاست دانوں کی گندی ذہنیت، سرمایہ داروں کے ظلم اور بے حیائی و فحاشی پر طنز کرتے ہیں، حالات کی سختی پر طنز کرتے ہیں، سماج و معاشرے کی صورت حال پر طنز کرتے ہیں، ان کی شاعری اور غزلوں کا یہ رنگ بہت مشہور اور دوسروں سے ان کو ممتاز کرتا ہے۔ ان کی غزلوں میں مضامین کا تنوع پایا جاتا ہے۔ اس انتخاب میں تمام طرح کی غزلوں کو شامل کیا گیا ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

شاد عارفی کا شمار اردو کے اہم ترین شعرا میں ہوتا ہے ، انہوں نے غزل اور ںظم دونوں ہی اصناف میں طبع آزمائی کی ۔ ان کا اصل نام احمد علی خان تھا ، شاد تخلص کرتے تھے ۔ 1900  میں لوہارو اسٹیٹ میں پیدا ہوئے ۔ شاد کے والد عارف اللہ خاں مذہبی تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے افغانستان سے رامپور آئے تھے ، بعد میں رامپور ہی کو اپنا مسکن بنالیا ، شادی بھی یہیں کی ۔ لوہارو میں وہ تھانیدار کی حثیت سے رہے ، شاد کی پیدائش بھی یہیں ہوئی ۔ 1909  میں ملازمت سے سبکدوش ہوکر رامپور آگئے ۔ شاد ابھی 18 برس ہی کے تھے کہ ان کے والد کا انتقال ہوگیا جس کی وجہ سے ان کے گھر میں معاشی مشکلات کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا ۔ شاد کو اپنا تعلیمی سلسلہ دسویں جماعت میں ہی چھوڑنا پڑا اور چھوٹی چھوٹٰی نوکریاں کرکے خاندان کی ضرورتیں پوری کرنے لگے ۔ حالانکہ شاد نے الہ آباد یونیورسٹی سے فاصلاتی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا ۔ شاد نے رامپور اور رامپور سے باہر چھوٹی چھوٹی نوکریاں کیں لیکن وہ آخری عمر تک معاشی مشکلات کا شکار رہے ۔ شاد کی ازدواجی زندگی بھی ناخوشگوار تجربات سے بھری رہی ۔

شاد ایک حساس طبیعت کے مالک تھے ۔ ان کی شاعری میں پایا جانے والا گداز خود ان کی زندگی سے بھی آیا ہے اور ان کے آس پاس بکھری ہوئی سماجی اور سیاسی ناہمواریوں سے بھی ۔ شاد کے یہاں غزل صرف عشق کے معاملات کے بیان تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اس کا دائرہ بہت وسیع ہے ۔ شاد عارفی کے مکاتیب اور مضامین بھی خاصی اہمیت کے حامل ہیں ۔ ان کے مکاتیب سے ان کے عہد کے ادبی و سماجی ماحول کا اندازہ ہوتا ہے 

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے