نام شبنم عابد علی اور تخلص شبنم ہے۔ ۱۲؍مارچ۱۹۴۳ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں ۔ یہ عابد علی عابد کی صاحب زادی ہیں۔ اسلام آباد میں درس وتدریس سے وابستہ رہیں۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:’شب زاد‘، ’اضطراب‘(شعری مجموعے)، ’تقریب کچھ تو‘(مضامین)، ’نہ قفس ، نہ آشیانہ‘(افسانے)۔ انھیں صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:366