Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : ساجد حسین انصاری

ناشر : ساجد حسین انصاری

سن اشاعت : 2014

زبان : Urdu

موضوعات : سوانح حیات, تحقیق و تنقید

ذیلی زمرہ جات : تنقید

صفحات : 362

ISBN نمبر /ISSN نمبر : 978-93-5073-334-9

معاون : ساجد حسین انصاری

شہریار
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

دنیائے ادب میں جن کو شہر یار کے نام سے جانا جاتا ہے ان کا اصلی نام کنور اخلاق محمد تھا ۔ان کے آباؤ اجداد راجپوت تھے، پرتھوی راج چوہان کے زمانے میں ان کے آباؤ اجداد نے اسلام قبول کیا تھا ،16 جون 1936 ء کو آنولہ ضلع بریلی میں ان کی ولادت ہوئی اور ولادت کے دو روز بعد ہی ان کے والد ہردوئی منتقل ہوگئے تھے، شہر یار نے اردو زبان و ادب کی نمایاں خدمات انجام دیں ، شاعری کی شکل میں انھوں نے جو کارنامہ انجام دیا وہ ہمیشہ اردو ادب کی تاریخ میں قدر کی نگاہوں سے دیکھا جائیگا ۔ ان کا پہلا شعر مجموعہ " اسم اعظم" 1965 ء میں منظر عام پر آیا ۔ دوسرا مجموعہ " ساتواں در" کے نام سے 1969 میں ۔ تیسرا شعری مجموعہ " ہجر کے موسم " کے نام سے 1978 ء میں ۔ چوتھا شعری مجموعہ " خواب کا در بند ہے " کے نام سے 1985 میں ۔ پانچواں شعری مجموعہ " نیند کی کرچیں " 1996 میں ۔ اور 2004 میں " شام ہونے والی ہے " کے نام سے چھٹا شعری مجموعہ شائع ہوا جبکہ ان کے انتقال کے ایک سال بعد 2013 میں " سورج کو نکلتا دیکھو " کے نام سے کلیات شہر یار ایجوکیشنل بک ہاؤس علی گڑھ سے شائع ہوا، 13 فروری 2012 ء کی شام 8 بجکر 15 منٹ پر علم وادب کا یہ دبستان ہمیشہ کے لئے بند ہو گیا ۔زیر نظر کتاب میں شہر یار کی شخصیت اور فن کا اس انداز سے مطالعہ پیش کیا گیا ہے جس سے ان کی زندگی کے نشیب و فراز اور اور ان کی شاعری کے تہذیبی، سماجی، فکری اور معنوی پرتیں کھل کر سامنے آتی ہیں ، یہ کتاب پانچ ابواب پر مستمل ہے پہلے باب میں ، شہر یار کے خاندانی حالات اور ان کی ابتدائی زندگی کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے، دوسرے باب میں کلاسکی غزل کا خاکہ پیش کیا گیاہے ۔ تیسرے باب میں نظم نگاری کی روایت بیان کرتےہوئے شہر یار کی نظموں کی انفرادی خصوصیات بیان کی گئی ہیں ، چوتھے باب میں شہر یار کے نثری کارنامے بیان کئے گئے جبکہ پانچویں باب میں شہر یارکا مقام و مرتبہ پیش کیا گیا ہے ۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے