Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : حافظ کرناٹکی

V4EBook EditionNumber : 003

ناشر : فرید بک ڈپو (پرائیوٹ) لمیٹڈ، نئی دہلی

سن اشاعت : 2006

زبان : Urdu

موضوعات : ادب اطفال, شاعری

ذیلی زمرہ جات : نظم, نعت

صفحات : 212

معاون : مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی، بھوپال

شمع ہدی
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

"شمع ہدی" حافظ کرناٹکی کے نعتیہ کلام کا مجموعہ ہے۔ یہ کتاب بچوں کے لیے لکھی گئی ہے۔ چوں کہ انہوں نے نعتوں کا یہ مجموعہ بچوں کے لئے ترتیب دیا ہے اس لیے نعتوں میں بھی بڑے ہلکے اور سبک الفاظ کااستعمال کیا ہے۔ تمام نعتیں اپنی سادگی اور جذبات کی صداقت کی وجہ سے پر اثر ہوگئی ہیں۔ نعتوں کی زبان اتنی آسان ہے کہ یہ نعتیں بڑی آسانی سے بچوں کی زبان پر چڑھ جاتی ہیں اور بچے ہنسی خوشی اسے لحن میں گانے لگتے ہیں۔ ان نعتوں میں مدح رسول صلعم کے علاوہ حضور صلعم کی زندگی سے تعلق رکھنے والے بعض اہم واقعات کا عکس بھی جابجا بکھرا پڑا ہے۔ جس سے بچوں کو سیرتِ مصطفی سے متعلق واقعات کا علم بھی بخوبی ہوجاتا ہے۔ نیز مشکل الفاظ کے معانی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

نام امجد حسین، قلمی نام حافظ کرناٹکی ۔پیدائش: 18 جون،1964 بمقام شکاری پورشیموگا، کرناٹک۔ ادب اطفال میں ایک معروف نام ہیں۔ تعلیم: ادیب فاضل ۔ایم اے اور بی ایڈ  ،گلبرکہ یونیورسٹی سے اعزازی ڈاکٹریٹ ۔ ایم ۔ یو گروپ آف ایجوکیشن کےبانی اور جنرل سکریڑی ہیں جس کے تحت کرناٹک میں نرسری سےلے کر ڈکری کالج تک کے کئی ادارے بہت کامیابی سے چل رہےاور یہ گروپ  بچوں کے ادبی زوق کی نشونما کے لئے بھی منظم طور پر کام کرتا ہے۔ بچوں کی نفسیات اور دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے ، دینی ، سماجی اور تعلیمی موضوعات پرچالیس سے زیادہ  نظموں اور کہانیوں کی کتابیں تصنیف کرچکے ہیں ۔کرناٹک اردو اکادمی کے صدر رہ چکے ہیں ۔ملکی اور ریاستی سطح پر متعدد اعزازات سے نوازے گئے ہیں۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے