aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : اصغر عباس

ناشر : انجمن ترقی اردو (ہند)، دہلی

سن اشاعت : 1975

زبان : Urdu

موضوعات : صحافت, تحقیق و تنقید

ذیلی زمرہ جات : تنقید

صفحات : 272

معاون : انجمن ترقی اردو (ہند)، دہلی

سر سید کی صحافت

کتاب: تعارف

زیر نظر کتاب "سر سید کی صحافت" ڈاکٹر اصغر عباس کی تحریر کردہ کتاب ہے ۔مصنف نے اس کتاب میں سرسید کا اردو صحافی کی حیثیت سے بھر پور جائزہ لیا ہے۔ اس کتاب میں انھوں نے گزٹ کی تمام جلدوں کا مطالعہ اس انداز سے پیش کیا ہے کہ قاری کو اس بات کا اندازہ ہو جائے کہ انیسویں صدی کی تعلیمی، سیاسی اور مذہبی حالات کی تبدیلیوں میں گزٹ نے کیا کردار ادا کیا ہے۔ کتاب کو آٹھ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے باب میں سرسید کی زندگی کا احاطہ کیا گیا ہے، دوسرا باب سائنٹفک سوسائیٹی کے حوالے سے ہے، تیسرا باب انسٹی ٹیوٹ گزٹ کے بارے میں ہے، چوتھے باب میں گزٹ کی خبروں کے حوالے سے گفتگو کی گئی ہے، پانچواں باب گزٹ کے اداریے کے حوالے سے ہے ،چھٹے باب میں گزٹ کے قلمی معاونین کا تذکرہ ہے ، ساتویں باب میں سرسید کے اسلوب اور گزٹ میں شائع ہونے والے سر سید کے مضامین کا احاطہ کیا گیا ہے۔ جبکہ آٹھویں باب میں اردو صحافت پر گزٹ کے اثرات کو بیان کیا گیا ہے۔ اورآخر میں ضمیمے بھی شامل ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے