aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : حسن مرتضیٰ

ناشر : مطبع مفید عام، آگرہ

سن اشاعت : 1911

زبان : Urdu

موضوعات : زبان وادب, تحقیق و تنقید, علم عروض / عروض

ذیلی زمرہ جات : شاعری, زبان

صفحات : 72

معاون : عبدالرشید

تحقیق سخن

کتاب: تعارف

زیر تبصرہ کتاب "تحقیق سخن" مولوی سید حسن مرتضی کی تصنیف ہے جو امیر مینائی کے شاگرد تھے۔ تحقیق سخن کتاب کا تاریخی نام ہے، جس سے سن تصنیف 1328ھ نکلتا ہے۔ اس کتاب میں شاعری کی خوبیوں اور اور خامیوں سے متعارف کرایا گیا ہے۔ کتاب کے شروع میں ایک قطعہ ہے، جس میں اصناف سخن سے متعلق خوبیوں اور خامیوں کا اظہار کیا ہے، یہ قطعہ پوری کتاب کی بنیاد محسوس ہوتا ہے۔ کتاب تین حصوں پر مشتمل ہے، عیوب سخن، قیود سخن اور اصناف سخن۔ پہلے حصہ میں شاعری کی خامیاں بیان کی گئی ہیں، اس میں تعقید حشو و زوائد وغیرہ عیوب کا تعارف کرایا گیا ہے، اور مثالوں کے ذریعے ان کی توضیح کی گئی ہے۔ قیود سخن ، اس حصے میں متروکات محاورات اور تذکیر و تانیث وغیرہ کا تذکرہ ہے، مثالوں کے ذریعے گفتگو مزید واضح ہوگئی ہے۔ آخر میں اصناف سخن کا تعارف کرایا گیا ہے، غزل قصیدہ، مرثیہ مثنوی وغیرہ اصناف سخن اس حصے میں شامل ہیں، یہاں بھی مثالوں کے ذریعے اصناف کی ہیئت و خصوصیت واضح کی گئی ہے، کتاب شاعری سے متعلق اہم معلومات سے واقف کراتی ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے