aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

CANCEL DOWNLOAD SHER

About The Book

1857ء میں غدر،اوراس کی ناکامی کے بعد مسلمانوں کا انگریز حکومت کے ظلم و ستم کا تختۂ مشق بنناایک ایسا حادثہ تھا جس سے سرسیّد بے چین ہوگئے تھے،چنانچہ سر سیدنے دقت نظری سے قوم مسلم کا جائزہ لیا اورقوم کےمسائل و مشکلات کا اصل سبب جاننے کی کوشش کی جس سے ساری مشکلات اور مسائل کا بنیادی سبب قوم کا اعلیٰ معیاری تعلیم سے عاری ہوناہے،چنانچہ اس کے لئے سرسید ؒ نےدماغ و قلم کا استعمال کیا،سوسائٹی قائم کی،اخبار جارے کئے،کتابوں کے ترجمے کرائے،لندن کا سفر کیا اور آخر کار تہذیب الاخلاق کی اشاعت کا منصوبہ بنایا،جس کا مقصد مسلمانوں کو تعلیمی اور تہذیبی پستی کےقعرمذلت سے نکال کر مہذب قوموں کے شانہ بشانہ کھڑا کرنا اور پرانی فرسودہ مذہبی رسوم و تقالید کے طوق غلامی سے نجات دلانا تھا،جس سے اسلامی قومیت کا سبق ملا،تعلیم و تہذیب کی روشنی ملی،جس نے اُردو نثرنگاری کو نئی جہت دی زیر نظر کتاب اسی کا ایک حصہ جس کو منشی فضل الدین نے چار حصوں میں یکجا کر دیا،اس حصہ میں مشتاق حسین، سید محمود، حالی اور مولوی ذکاءاللہ کے مضامین شامل ہیں، یہ وہ مضامین ہیں جو تہذیب الاخلاق میں ۱۸۷۱ سے لیکر ۱۸۷۶ کے درمیان شائع ہوئے۔

.....Read more

More From Author

Read the author's other books here.

See More

Popular And Trending Read

Find out most popular and trending Urdu books right here.

See More

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
Speak Now