Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : سید سراج الدین اجملی

سن اشاعت : 1996

زبان : Urdu

موضوعات : تحقیق و تنقید, تحریکات

ذیلی زمرہ جات : غزل, ادبی تحریکیں

صفحات : 247

معاون : غالب انسٹی ٹیوٹ، نئی دہلی

ترقی پسند تحریک اور اردو غزل
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

اردو غزل میں ترقی پسندی ،رومانیت اور فکر و فلسفہ کے عناصر اسی عہد سے ملنا شروع ہوجاتے ہیں جب غزل گوئی کا باضابطہ آغاز ہوا۔پھر یہ کہ یہ رویے ایک دوسرے کے حریف و مقابل بھی نہیں ۔شاعری اور خصوصا غزل کی شاعری میں جذبہ اور احساس کی حکمرانی ہوتی ہے۔ انسانی جذبات کی کائنات اتنی بسیط اور عمیق ہے کہ اس کی تہہ تک پہنچنا تقریبا ناممکن ہے۔غزل کا شاعر اپنے تخلیقی اظہار کے وسیلہ سے انسانی جذبات کے نئے منطقے اور نئے مرکبات دریافت کرتا ہے۔زیر نظر کتاب "ترقی پسند تحریک اور اردو غزل"میں سراج اجملی نے غزل کی پوری روایت کے تحت واقعیت ،عقلیت اور عوامی فکر و احساس کی ترجمانی کو خاص اہمیت دی ہے ۔اس کے علاوہ عصری آگہی، احتجاج ،عظمت بشر اور سیاسی بصیرت بھی ترقی پسند غزل کے مزاج کاایک حصہ ہے۔اس پر بھی مصنف نے سیر حاصل گفتگو کی ہے۔قارئین کی سہولت کے لیے ترقی پسند تحریک سے وابستہ شعرا کو نے تین حصوں میں تقسیم کیا ہے۔جس میں مصنف نے استدلال کے ساتھ یہ بتایا ہے کہ ترقی پسند غزل کے اسلوب اور لہجہ کے تعین میں ان شعرا نے کس طرح اپنا کردا رادا کیا ،ساتھ ہی اس حقیقت پر خصوصیت سےزور دیا ہے کہ ایک تحریک سے وابستگی کے باوجود ان میں بیشتر شعرا کی انفرادیت اور پہچان قائم رہی۔ آزادی کے بعد غزل کےرنگ و آہنگ کی تعمیر میں بھی ترقی پسند شعری روایت نے اہم رول ادا کیا ہے۔ ہم عصر زندگی کے نئے تقاضوں اور جدیدیت کے صحت مند رجحان نے بھی ترقی پسندی کی روایت کو نئی جہتوں سے آشنا کیا ہے۔ مجموعی طور پر یہ کتاب ترقی پسند شاعری کے سنجیدہ مطالعہ کی ایک اہم کڑی ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے