Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : فرمان فتح پوری

ناشر : سید وقار معین

سن اشاعت : 2004

زبان : Urdu

موضوعات : تحقیق و تنقید

ذیلی زمرہ جات : شاعری

صفحات : 648

معاون : غالب انسٹی ٹیوٹ، نئی دہلی

اردو غزل نعت اور مثنوی
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

زیر نظر کتاب بیک وقت تین الگ الگ کتابوں کی اہمیت رکھتی ہے کیوں کہ اس کتاب میں ڈاکٹر فرمان فتح پوری نے جہاں اردو غزل پر مفصل بحث کی ہے وہیں نعت اور مرثیہ کا بھی چو طرفہ مطالعہ پیش کیا ہے، کتاب کے پہلے حصے میں غزل پر گفتگوع کی گئی ہے، جس میں غزل کی کلاسکی خصوصیات کا احاطہ کیا گیا ہے، جس کی خاص بات یہ ہے کہ مصنف نے ہر عہد کے خاص خاص غزل گو شعرا ہی کو اپنی کتاب میں جگہ دی ہے جیسےکہ سترویں صدی سے صرف ولی دکنی کا انتخاب کیا ہے، جبکہ آٹھارویں صدی کے غزل گو شعرا میں فقط خواجہ میر درد اور میر تقی میر کو، انیسویں صدی سے آتش ، ناسخ، اور غالب کو چنا ہے،بیسوی صدی کے نصف اول سے اقبال ، حسرت موہانی، اور جگر کو منتخب کیا ہے اور بیسویں صدی کے نصف آخر سے فراق اور مجروح کو منتخب کیا ہے، اس انتخاب میں مصنف نے اس بات کا خیال کیا ہے کہ جس شاعر نے صرف اور صرف غزل سے ہی اپنی شناخت قائم کی انھیں کو اس کتاب میں جگہ دی البتہ علامہ اقبال کو چونکہ غزل سے زیادہ نظم میں شہرت ملی پھر بھی مصنف نے علامہ کو غزل کے زمرے میں رکھ کر علامہ کی غزل گوئی کو اہمیت دیتے ہوئے شامل کیا ہے۔دوسرے حصے میں نعت کا فن، موضوع، نعت گوئی کا ارتقاء، اسباب و عوامل، اور مقبولیت و اہمت کو بیان کیا گیاہے، ساتھ ہی ساتھ نعت کے حوالے سے کچھ نئی تحقیقات پیش کیں ہیں کچھ نعتیں جو دوسروں کے نام سے منسوب تھیں ان کی تحقیق پیش کی ہے، اس حصے میں مصنف نے اس بات پر زیادہ توجہ دی ہےکہ نعتیہ شاعری کا معیاری ذخیرہ قاری کے سامنے آجائے، تیسرے حصے میں مثنوی کا ذکر ہے جس کے تحت، سحر البیان، گلزار نسیم اور زہر عشق کو موضوع بنایا گیا ہے، ان تینوں مثنویوں کا مکمل تجزیہ پیش کیا گیا ہے، ہر مثنوی کا پس منظر، محرکات ، موضوع، داستان ماخذ کردار، واقعات مناظر اور زبان و بیان کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا ہے، ساتھ ہی ساتھ ہر مثنوی نگاروں کا سوانحی خاکہ بھی پیش کیا گیا ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے