aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ڈاکٹر علی ا حمد جلیلی ایک بلند پایہ شاعر اور اعلیٰ درجہ کے ناقد ہیں۔اردو شعر و ادب کا مطالعہ وسیع ہے۔ بالخصوص اردو کلاسیکی غزل سے جدید غزلیہ شاعری پر ان کی گہری نظر ہے۔جس کا اندازہ زیر مطالعہ کتاب "اردو غزل پر ہندی کے اثرات" میں شامل اشعار سے بخوبی لگایا جاسکتاہے۔اس کتاب کا موضوع منفرد اور اہم ہے۔جس میں مصنف نے اردو غزلیہ شاعری پر ہندی زبان کے اثرات کا جائزہ بڑی گہرائی سے لیا ہے۔ قدیم اور جدید غزلوں میں ہندی لفظیات،محاوروں، روزمرہ، تلمیحات اور ہندی مرکبات کی نشاندہی بڑی عرق ریزی سے کی ہے۔ ہندی لفظیات کی طویل فہرست ،اردو اشعار غزل میں ان کے استعمال کی مثالیں بھی دی ہیں۔اس طرح یہ کتاب اردو شاعری بالخصوص اردو غزل میں ہندی اثرات کے تجزیے کے ساتھ اہم ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi
GET YOUR PASS