Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : پروین اظہر

V4EBook EditionNumber : 001

ناشر : ایجوکیشنل بک ہاؤس، علی گڑھ

سن اشاعت : 2000

زبان : Urdu

موضوعات : تحقیق و تنقید, خواتین کی تحریریں

ذیلی زمرہ جات : فکشن, تنقید

صفحات : 152

معاون : شمیم حنفی

اردو میں مختصر افسانہ نگاری کی تنقید
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

مختصر افسانہ (short story) کی آمد نے ادب کو اچانک سے وہ بلندی عطا کردی کہ اس کی رفتار اور ترقی میں پر لگ گئے۔ داستان کوتاہ جس دور اور حالات میں ہندوستانی ادب میں داخل ہوئی اس دور میں سرسید تحریک اپنی تمام تر ضروریات پوری کر چکی تھی اور اسے ضرورت تھی ایک نئی اور تازہ تحریک کی تاکہ منجمد اور فرسودگی کی طرف مائل ادب ایک بار پھر سے متحرک اور متجدد ہو جائے ۔ اسی لئے جب افسانہ آیا تو ساتھ میں ایک تحریک بھی لیکر آیا جسے اردو دنیا ترقی پسند تحریک کے نام سے جانتی ہے۔ اور اس نے ادب میں حقیقت نگاری اور مقصدیت کو پیش پیش رکھتے ہوئے اپنے ادب پارے تخلیق کئے۔ اس کے اولین افسانہ نگاروں نے اپنے تئیں یہ لازم قرار دیا کہ ادب سماج کا آئینہ ہے اس لئے ہمیں ادب میں حقیقت کو جوں کا توں بیان کرنا ہے گو بعض نے اس سے گریز بھی کیا مگر اکثر طرفدار ہی نظر آئے۔ یہ کتاب اسی عہد کی تحقیقی و انتقادی پہلو کو پیش کرتی ہے۔ کتاب پانچ ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلے باب میں مغربی ناقدین کے نظریات کو پیش کیا گیا ہے جن میں سے بیشتر مختصر افسانے میں ایک خیال اور تاثر کے قائل ہیں ۔ دوسرے باب میں مختصر افسانے کے ارتقاء کو بیان کیا گیا ہے ۔ تیسرا باب ابتدائی افسانہ نگار و ناقدین کے فنی نظریات پر محمول ہے۔ چوتھے باب میں آزادی کے بعد منظر عام پر آنے والے افسانوں پر انتقادی خیال پیش کیا گیا ہے۔ پانچویں باب میں افسانہ نگاروں کے فنی تصورات کو واضح کیا گیا ہے جن میں سے اکثر مقصدیت کے قائل ہیں ۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے