Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

CANCEL DOWNLOAD SHER

Editor : Urdu Academy, Delhi

Publisher : Urdu Academy, Delhi

Year of Publication : 1995

Language : Urdu

Categories : Research & Criticism

Sub Categories : Nazm

Pages : 112

Contributor : Haider Ali

urdu nazm 1960 ke baad
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

About The Book

یہ کتاب "نئی نظم " پر منعقدہ سمینار میں پڑھے گئے مقالوں پر مشتمل ہے ۔جس میں محققین و ناقدین نے نئی نظم سے متعلق مختلف عنوانات پر اپنے مستند و جامع مقالے پیش کیے۔ جس میں جدید نظم کا موجودہ منظر نامہ ،شعریات اور بیانیہ ،نئی نظم کا اسلوب ،نثری نظم کی حمایت ،جدید نظم کی حمایت ،جدید نظم کے امکان و آفاق، 1960 کے بعد ادو شاعری کا علامتی پہلو ،طویل نظم سن ساٹھ کے بعد،اور جدید نظم کی ہئیت اور تجربے جیسے اہم موضوعات پر مضامین شامل ہیں۔کتا ب کا مطالعہ قارئین کو اردو شاعری میں نظم بالخصوص جدید نظم ، جدید نظم کے موضوعات ،ہئیت ،تجربے اور اسلوب سے متعلق اہم معلومات فراہم کراتی ہے۔ اردو شاعری میں غزل نے اپنے آگے کسی دوسری صنف کو پنپے کا موقع نہیں دیا لیکن نظم ایک واحد صنف ہے جس نےہر دورمیں غزل کے شانہ بہ شانہ اپنی پہچان بنانے میں ہمہ تن مصروف رہی۔ حالی،آزاد پھر اقبال جیسے شعرا نے نظم کی مقبولیت میں اضافہ کیا۔ان شعرا نے جب نظم کو ایک بھرپور تخلیقی اعتماد کے ساتھ برتنا شروع کیا تو بیشتر شعرا نے بھی نظم کو وسیلہ اظہار بنایا۔اس کے بعد ترقی پسندیت کے حامل شعرا نے نظم کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔نظم کو اس کی مختلف ہئیتوں کے ساتھ زیادہ انہماک اور شاعرانہ سرخوشی کے ساتھ برتا۔اس دور میں نظم فری ورس ،بلینک ورس وغیرہ کی اصطلاحوں سے الجھی بھی ،لیکن جلد ہی پھر اپنی وہی موج و مستی میں لوٹ آئی۔یہ دور نظم کا دور تھا جس میں نہ صرف نظم کو مقبولت حاصل ہوئی بلکہ شعرا نے اچھے موضوعات پر موثر نظمیں لکھیں۔1960 کے بعد اردو ادب میں جدیدت کی لہر آئی ،جدیدیت کے حامیوں نے نظم کو کئی زاویوں سے اہم بنایا ہے۔زیر نظر کتاب جدیدنظم کے منظرنامہ پر مشتمل اہم اور معلوماتی ہے۔

.....Read more
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

More From Author

Read the author's other books here.

Popular And Trending Read

Find out most popular and trending Urdu books right here.

See More

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
Speak Now