aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو ابتدا تا حال مختلف نشیب و فرازکے باجود عالمی سطح پر اپنی شناخت بناچکی ہے۔لیکن اردو کی ابتدا جس سر زمین جس ملک میں ہوئی وہیں آزادی کے بعد تقسیم کردہ مسائل کی وجہ سے انصاف نہیں ہوسکا۔یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے ۔اردو کی بقا ،اور ترقی اردو والوں کی اپنی صلاحیت سے وابستہ ہے اور اس کے لیے اول خود اردو الوں کو مساعی جمیلہ کرنی ہوگی ۔اردو کی بقا اس لیے بھی ضروری ہے کہ اردو ایک جدید ہندوستانی زبان ہے۔اس کی ترقی اور بقا میں سبھی ہندستانیوں کا یکساں حصہ لینا ہوگا۔پیش نظر اسی موضوع پر پروفیسر آل احمد سرور صاحب کی تصنیف "اردو تحریک" اہم ہے ۔جس میں پروفیسر صاحب نے اردو تحریک سے متعلق متنوع موضوعات پر مبنی اہم مضامین شامل کیےہیں۔جیسے اردو تحریک ایک ذاتی جائزہ، ادبی۔۔۔قومی وحدت،سہ لسانی فارمولا اور اردو،علاقائی زبان میں اعلیٰ تعلیم اور اردو وغیرہ مضامین سے اردو کی بقا اور ترقی سے متعلق اہم مواد موجود ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi
GET YOUR PASS