زیر تبصرہ کتاب "آزمائش کی گھڑی" سید حامد کی تصنیف ہے، جس میں بابری مسجد کی شہادت اور مسلمانوں کے تکلیف دہ مسائل پر روشنی ڈالی گئی ہے، ہندوستانی فضا میں تعصب و تشدد کی صورت حال کو آشکار کیا گیا ہے، ہندوستان کے سابق وزیر آعظم نرسمہا راؤ کی تنقید کی گئی ہے، مسلمانوں کی سیاسی سماجی اور اقتصادی صورتحال پر روشنی ڈالی گئی ہے، مہاتما گاندھی کی تہذیبی اقدار مغلوب ہونے کا نوحہ کیا گیا ہے، بابری مسجد کے انہدام کا تکلیف دہ سانحہ ذکر کیا گیا ہے، اس کے پس منظر و پیش منظر پر روشنی ڈالی گئی ہے، اس وقت مسلمانوں کی کیا ذمہ داریاں ہیں، اس پر روشنی ڈالی گئی ہے، مستقبل کا لائحہ عمل پیش کیا گیا ہے، فسادات اور انسانوں کے قتل عام کا تذکرہ بھی کتاب میں ملتا ہے، اقلیتوں کی ترقی کی تجاویز پیش کی گئی ہیں، بابری مسجد انہدام کے بعد مسلمانوں کو امن اور ترقی کی راہوں کو تلاش کرنے کے مشورے دئے گئے ہیں، متعصبانہ مزاج کے حامل افراد کی ذہنی کیفیت کو آشکار کیا گیا ہے، کتاب بابری مسجد کی شہادت کے حالات کو بخوبی پیش کرتی ہے۔
اگر آپ دوسرے قارئین کی دلچسپیوں میں تجسس رکھتے ہیں، تو ریختہ کے قارئین کی پسندیدہ
مزید