Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : امان ذخیروی

اشاعت : 001

ناشر : ایجوکیشنل پبلیشنگ ہاؤس، دہلی

مقام اشاعت : انڈیا

سن اشاعت : 2024

زبان : اردو

موضوعات : شاعری

ذیلی زمرہ جات : نظم

صفحات : 180

معاون : امان ذخیروی

آغوش میں چاند
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف: تعارف

امان اللہ خان، قلمی نام امان ذخیروی، اردو و ہندی شاعری کے ایک متحرک اور سنجیدہ لب و لہجے کے شاعر ہیں۔ 2 مئی 1975 کو پریم ڈیہا، ضلع لکھی سرائے، بہار میں پیدا ہوئے، جب کہ اُن کا آبائی وطن ذخیرہ، ضلع جموئی ہے۔ والد محترم حاجی محمد سعد اللہ خان اور والدہ مشتری خاتون دونوں ہی شریف النفس، دیندار اور تعلیم دوست ماحول کے امین تھے۔
امان ذخیروی ایک طویل عرصے سے تدریس کے شعبے سے وابستہ رہے ہیں۔ 2003 سے لے کر 2024 تک مختلف تعلیمی اداروں میں اردو و انگریزی کے معلم اور ہیڈ ماسٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ نومبر 2024 سے اپگریڈیڈ مڈل اسکول، میسوڑھا (جموئی) میں ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچر کے طور پر تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ادب کے میدان میں ان کی خدمات صرف شاعری تک محدود نہیں بلکہ صحافت، تحقیق اور تالیف و ترتیب تک پھیلی ہوئی ہیں۔ روزنامہ قومی تنظیم پٹنہ اور ایک قوم میں ان کی ادبی و صحافتی وابستگی رہی ہے، جب کہ سہ ماہی رنگ (دھنباد) کی مجلسِ مشاورت کا بھی حصہ ہیں۔ 
شعری مجموعے (مطبوعہ):
پرندوں کا سفر (غزلیں، ہندی رسم الخط، 2012)
نوائے شبنم (نظمیں، 2019)
گلہائے آرزو (تہنیتی و رخصتی نظمیں، 2019)
سمے پائے ترور پھلے (دوہے و غزلیں، ہندی رسم الخط، 2020)
آغوش میں چاند (بچوں کی نظمیں، 2024)
زیرِ ترتیب و غیر مطبوعہ کتب:
کشتِ سخن (جموئی کی شعری کائنات، تحقیق و ترتیب)
جموئی کا کوہ نور (شیخ محمد عثمان مرحوم کی منظوم سوانح)
غزل تیرے کتنے روپ (علامتی غزلیں)
گیسوئے شام (غزلیں)
نیم کا پیڑ (بچوں کی نظمیں)
اردو ہے جس کا نام (اردو سے متعلق قطعات)
وہ جب یاد آئے (توشیحی نظمیں)
مشاہیر ادب سے انٹرویوز
امان ذخیروی کے نام خطوط (مشاہیر ادب کے خطوط کا مجموعہ)
بزمِ تعمیر ادب ذخیرہ کی سرگرمیاں (ادبی ریپورٹس کا انتخاب)
امان ذخیروی کی شاعری کلاسیکی روایت کے ساتھ ساتھ جدید اسلوب کی بھی ترجمان ہے۔ ان کی نظموں اور غزلوں میں مشاہدہ، جذبہ، تہذیب اور فکری گہرائی نمایاں ہے۔ بچوں کے ادب میں ان کی تخلیقات نے بھی نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ وہ ادب کے ایک ایسے خاموش مگر فعال کارکن ہیں جن کا مقصد محض اظہار نہیں بلکہ تعمیر و تربیت بھی ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید
بولیے