aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب ’ گھریلو مسرت اور دوسری کہانیاں لیو تالستائے کی لکھی ہوئی ہیں۔ ’جنگ اور امن‘ اور ’ایننا کارنینا‘ جیسے ناولوں سے ساری دنیا میں شہرت پانے والے تالستائے بنیادی طور پر ناول نگار ہی ہیں لیکن یہ ان کی ایسی کہانیاں ہیں جنیں ناول کے مزاج سے الگ لکھا ہے۔ انہیں کہانی کہنا بھی دراصل قرین انصاف نہیں کیوں کہ اس میں شامل کہانیاں کہیں نہ کہیں ناولٹ کی شکل میں ہیں مثلاً ان کا شہرہ آفاق ناولٹ ’ایوان ایلچ کی موت‘ جو درحقیقت موت اور مرنے کے عمل کا ایک انتہائی حساس بیان ہے۔اسی طرح اس کتاب میں شامل تقریباً تمام کہانیاں اور ناولٹ کہیں نہ کہیں انسان کے باطن میں بہت اندر چھپی ہوئی نفسیات سے معاملہ کرتی ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi
GET YOUR PASS