Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : صوفی غلام مصطفےٰ تبسم

ناشر : کتاب پرائیویٹ لمیٹڈ، کراچی

مقام اشاعت : کراچی, پاکستان

سن اشاعت : 2013

زبان : Urdu

موضوعات : ادب اطفال

ذیلی زمرہ جات : نظم

صفحات : 97

ISBN نمبر /ISSN نمبر : 978-969-616-023-6

معاون : ریختہ

جھولنے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

ایسی ہلکی پھلکی کتاب جو چھوٹے بچوں کے لئے لکھی گئی ہو اور بچے بھی اسے پسند کرنے لگیں بڑی بات ہے کیونکہ بچے کے ذہن کو سمجھنا آسان نہیں ۔ اس کے باوجود مصنف نے اس کتاب کے ذریعہ بچوں کے ذہن میں گھرکرلیا یعنی بچوں کے ذہن کو سمجھ لیا،قابل ستائش ہے۔ اس کتاب میں بچوں کی دلچسپ نظمیں تصاویر کے ساتھ دی گئی ہیں تاکہ بچے پڑھتے ہوئے فوٹو سے بھی لطف لیں۔ اس کتاب کی نظمیں گرچہ بچوں کے لئے ہیں مگر قافیے، وزن ، آہنگ اور الفاظ کی نزاکتوں پر بغیر مہارت کے یہ ممکن نہیں ہے اور اس کتاب کی نظموں میں یہ سب کچھ صاف طور پر نظر آ رہا ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

صوفی غلام مصطفی،تخلص تبسم(پہلا تخلص صوفی) ۔4؍اگست1899 کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔امرتسر سے میرٹک کیا۔بی اے اور بی ٹی لاہور سے کیا اور محکمہ تعلیم میں ملازم ہوگئے۔پھر فارسی میں ایم اے کرنے کے بعد سنٹرل ٹریننگ کالج،لاہور میں علوم شرقیہ کے پروفیسر ہوگئے۔بعد ازاں گورنمنٹ کالج،لاہور کے شعبہ فارسی کے صدر مقرر ہوئے وار یہیں سے1959میں ریٹائر ہوئے۔1962 میں ہفت روزہ’’لیل و نہار‘‘ کے ایڈیٹر مقرر ہوئے ۔لاہور کے ایرانی ثقافتی ادارے اور ریڈیو پاکستان سے بھی منسلک رہے۔فارسی، اردو اور پنجابی تینوں زبانوں میں شعر کہتے تھے۔بچوں کے لئے بہت سی نظمیں لکھیں۔’’انجمن‘‘ کے نام سے ان کلام چھپ گیا ہے۔7؍فروری1978 کو لاہور میں انتقال کرگئے۔ان کی علمی اور ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں1962 میں ’’دستارۂ خدمت‘‘ اور 1967 میں ’’ستارۂ امتیاز‘‘ اعزازات سے نوازا گیا۔


.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے