aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
نام محمد سلیم اور تخلص سلیم ہے ۔24 اکتوبر 1947 کو پانی پت ، ضلع کرنال(بھارت) میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے ملتان ڈویژن سے میٹرک اور سندھ بورڈ سے اردو فاضل کا امتحان پاس کیا۔ کچھ عرصہ روزنامہ ’’اعلان‘‘ میں بطور پروف ریڈر ملازم رہے۔ بعدازاں ۱۹۷۲ء سے ۱۹۷۳ء تک روزنامہ ’’آغاز‘‘ میں کالم نگار، کاتب اور قطعہ نگار کی حیثیت سے کام کرتے رہے۔ ۱۹۷۴ء میں ہفت روزہ’’اقدام‘‘ ، ’’رازداں‘‘ اور ’’نئی آواز‘‘ میں بطور سب ایڈیٹر کے فرائض انجام دیے۔ آج کل پاکستان ٹیلی وژن ،کراچی میں سکرپٹ رائٹر کے عہدے پر فائز تھے۔
آپ کی تصانیف درج ذیل ہیں
خالی ہاتھوں میں ارض و سما(غزلیں، نظمیں)
یہ چراغ ہے تو جلا رہے (غزلیں، نظمیں)
ذرا موسم بدلنے دو(غزلیں، نظمیں)
محبت اک شجر ہے( غزلیں، نظمیں)
دنیا مری آرزو سے کم ہے( غزلیں، نظمیں)
جنہیں راستے میں خبر ہوئی(کلیات)
میں نے اسمِ محمد کو لکھا بہت (نعتیہ مجموعہ)
خواب آتے ہوئے سنائی دئیے( غزلیں ، نظمیں)
زیرِ طبع:
""نعتیہ مجموعہ ؛""آپ (ص) کا ہوں
Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi
GET YOUR PASS