Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : شعیب راہی

V4EBook EditionNumber : 001

ناشر : بزم مہجور، بہار

سن اشاعت : 1982

زبان : Urdu

موضوعات : سوانح حیات, تحقیق و تنقید

ذیلی زمرہ جات : تحقیق

صفحات : 327

معاون : ریختہ

خواجہ حیدر علی آتش لکھنوی
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

خواجہ حیدر علی آتش لکھنوی فیض آباد میں پیدا ہوئے تھے، نواب تقی خان کے ساتھ وہ لکھنؤ آگئے تھے، وہ آزاد طبع اور حسن پرست آدمی تھے۔سپاہیانہ لباس پہنتے تھے اور ہر وقت تلوار لٹکائے رکھتے تھے، مصحفی ان کے استاد تھے،آتش نے غزل کے سوا کچھ نہیں لکھا۔انہوں نے شاعری کومرصع سازی کا نام دیا، آتش کے مزاج میں جو قلندرانہ شان تھی وہ ان کی شاعری میں بھی نظر آتی ہے۔آتش کا اردو کے شیریں کلام شاعروں میں شمار ہوتا ہے۔ان کی شاعری میں زبان کا حسن اور جذبے کی صداقت دونوں گھل مل جاتی ہیں اور یہی ان کا سب سے بڑا کارنامہ ہے۔زیر نظر کتاب خواجہ حیدر علی آتش کی حیات و شاعری پر ایک تحقیقی مقالہ ہے، اس کتاب میں آتش کی شاعری ، ان کی زندگی کے نظریات، ان کے شاعرانہ افکاراوردیگر مضبوط حقائق کے ساتھ ساتھ شاعرانہ عظمت کو عمدہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔اس کتاب میں آتش کی پوری زندگی کو بحیثیت شاعر بڑے دل چسپ انداز میں بیان کیا گیا ہے ۔شعیب راہی نے اس کتاب میں جہاں اس وقت کے لکھنو اور فیض آباد کے معاشرے کی تصویر کھینچی ہے وہیں اس دور کے کچھ نئے پہلو بھی اجاگر کئے ہیں جو پہلو اس کتاب سے پہلے لوگوں کو معلوم نہ تھے ، اس کے علاوہ اودھ کی حکومت اور وہاں کے سیاسی ، سماجی ، اخلاقی ، معاشی اور اقتصادی حالات کی عکاسی بھی کی گئی ہے، اس دور میں انگریزوں کی حکمرانی اور مسلم حکمرانوں کی باہمی چپقلش اور عیش پرستی کی جھلک بھی نظر آتی ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے