aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مولانا سید سلیمان ندوی اردو ادب کے نامور سیرت نگار، عالم، مؤرخ اور چند قابل قدر کتابوں کے مصنف تھے جن میں سیرت النبی کو نمایاں حیثیت حاصل ہے۔ ان کی علمی اور ادبی عظمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جب ان کے استاد علامہ شبلی نعمانی سیرت النبی کی پہلی دو جلدیں لکھ کر 18 نومبر، 1914ء کو انتقال کر گئے تو باقی چار جلدیں سید سلیمان ندوی نے مکمل کیں۔ اپنے شفیق استاد کی وصیت پر ہی دار المصنفین، اعظم گڑھ قائم کیا اور ایک ماہنامہ، معارف جاری کیا۔ انہوں نے ادبی، تاریخی اور مذہبی تینوں میدانوں اپنی خدمات انجام دی ہیں۔ تینوں میدانوں میں علمی کتابیں اور مقالات تحریر کئے۔ ان کے مقالات تین جلدوں میں ہمارے سامنے ہیں۔ پہلی جلد ایسے تاریخی مضامین کا مجموعہ ہے جو انہوں نے ہندوستان کی تاریخ کے مختلف پہلووں پر لکھے۔ دوسری جلد میں علمی و تحقیقی مضامین شامل ہیں جبکہ تیسری جلد میں مذہبی مضامین شامل ہیں۔ جن میں موجودہ دور کے خود ساختہ مجتہدین کے اجتہادات کی تصحیح بھی ہے اور بعض جدید نظریات اور ان کے متعلق کلام مجید کے بیانات میں تبطیق بھی ہے۔ زیر نظر جلد دوم ہے۔ جس کو شاہ معین الدین احمد ندوی نے ترتیب دیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi
GET YOUR PASS