Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : عذرا عباس

V4EBook EditionNumber : 002

ناشر : آج کی کتابیں، کراچی

سن اشاعت : 2001

زبان : Urdu

موضوعات : خواتین کی تحریریں, خود نوشت

ذیلی زمرہ جات : خود نوشت

صفحات : 71

معاون : اجمل کمال

میرا بچپن
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

عذرا عباس کا شمار اردو کے جدید شعرا میں ہوتا ہے۔ ان کی بیشتر نطمیں کا چرچا ادب نواز لوگوں میں ہوتا ہے۔ ان کی نظموں میں عورتوں کی بے بسی ، بے چارگی کے موضوعات زیادہ دیکھنے کو ملتے ہیں۔عذرا عباس کے ہاں جرات ِ رندانہ کی وہ تمام خوبیاں بہ درجہ اتم پائی جاتی ہیں جو خود مختار اور باوقار عورت کی علامات ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب میرا بچپن عذرا عباس کی خودنوشت ہے جس میں انہوں نے اپنے بچپن کی یادوں کو یکجا کیا ہے۔ کتاب کا اسلوب بہت سادہ اور سلیس ہے۔ اس کتاب میں اس لڑکی کے بچپن کے حالات بیان کیے گئے ہیں جس نے آزادنہ طور پر زندگی بسر کی ہے اور زندگی کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔اس میں بچپن میں کی گئی شرارتیں بھی شامل ہیں اور معصومیت کی ہر ادا بھی جھلکتی ہے اور کچھ بچپن کی ایسی یادیں بھی ہیں جو کہ ہر انسان کو زندگی بھر کے لیے یاد رہ جاتی ہیں۔ مصنف نے اپنی تمام تر یادوں کو اس طرح بیان کیا ہے گویا پوری ایک کہانی معلوم ہوتی ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

عذرا عباس 1950 میں کراچی,پاکستان میں پیدا ہوئیں۔ آپ نے کراچی یونیورسٹی سے اردو میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی اور کراچی کے ایک سرکاری کالج میں اردو ادب پڑھانے لگیں ۔آپ  کے شوہر، شاعر اور ناول نگار انور سین رائے ہیں  (جو بی بی سی سے وابستہ تھے ) 1981 میں آپ  کا پہلا شعری مجموعہ کلام شائع ہوا جس میں شعور کی دھارے میں ایک طویل نسائی نثری نظم شامل تھی۔ آپ نے ایک خود نوشت سوانح عمری کے ساتھ نظموں کے تین مجموعے اور ایک افسانے کی کتاب لکھی ہے۔ آپ نے ایک ناول بھی لکھا ہے جس کا عنوان “میں اور موسیٰ“ ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے