aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
وصی شاہ پاکستان کی نئی اردو شاعری کا ایک مقبول ومعروف چہرہ ہیں۔ جنہیں اپنی شاعری اور بالخصوص غزل کے حوالے سے غیر معمولی شہرت نصیب ہوئی۔ ان کی شاعری میں ایک نوع کا انفراد پایا جاتا ہے۔ اپنی شاعری کے علاوہ وہ ٹی وی اینکرینگ، ٹاک شوز اور ڈراما نگاری کی وجہ سے بھی بہت معروف ہیں۔ ان کی شاعری جتنی سنجیدہ حلقوں میں پسند کی جاتی ہے اتنی ہی مشاعرے کی دنیا میں بھی مقبول ہے۔