عبادت بریلوی کی یہ کتاب"شاعری اور شاعری کی تنقید"شاعری کے مسائل اورشاعری کے نظریاتی اور عملی نقطہ نظر پر محیط ہے، اس کتاب میں عبادت بریلوی نے پہلےتو شاعری کوتنقیدی نقطہ نظر سے دیکھا ہے اس کے بعد ولی دکنی سے لیکر جوش تک کےشعرا کا جائزہ پیش کیا ہے،کتاب میں شاعری کے تنقیدی اصولوں کی وضاحت کی گئی ہے چنانچہ کتاب کے شرع میں شاعری کی تنقید اور تنقید ِشعر کے بنیادی اصول کے عنوان سے عالمانہ بحث کی گئی ہے، اس کے بعدشعراکی خصوصیات اور ان کے اشعار پیش کرتے ہوئے تنقیدی جائزہ پیش کیا گیا ہے، جس سے ہر شاعر کی خصوصیات اور اس کے مزاج کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 2-3-4 December 2022 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate, New Delhi
GET YOUR FREE PASS