فلم سازی ، کہانی، خیال یا فرمائش کو منظر نگاری، اداکاروں کا انتخاب، عکس بندی، آواز کی ریکارڈنگ اور ری پروڈکشن، کے ذریعہ ناظرین کے سامنے پیش کیے جانے کا نام ہے، جس میں معاشی، معاشرتی اور سیاسی حالات کو ملحوظِ خاطر رکھتا جاتا ہے۔ زیر نظر کتاب "ستاروں کی دنیا" بلونت رائے پریمی کی کتاب ہے۔ اس کتاب میں انھوں نے صنعت فلم سازی کے مختلف پہلوؤں پر نہایت اچھوتے انداز سے روشی ڈالی ہے۔ اس کتاب کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے حصے میں معلوماتی مضامین ہیں دوسرے حصے میں اکٹریس، اکٹر، ڈائریکٹر اور پلے بیک سنگر کا ذکر ہے، جبکہ تیسرے حصے میں فلم گوئرز ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد وغیرہ کا ذکر کیا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 2-3-4 December 2022 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate, New Delhi
GET YOUR FREE PASS