ادبی روایت میں "انار کلی" کی حیثیت سنگ میل کی ہے،ادبی اعتبار سےاس ڈراما نے قارئین کو اس قدرمسحور کیا کہ اس کے سامنے دیگر ڈرامے ہیچ تصورکیےجانے لگے "اردو ڈرامااورانار کلی "سید حیدر عباس رضوی کی ڈراما کے موضوع پر عمدہ کتاب ہے، اس کتاب میں اردو ڈراما کے فن اور انار کلی کے حوالے سے تحقیقی مواد پایاجاتا ہے،ڈرامے کے فن ، اقسام اور ڈرامے کی تاریخ پر کافی جامع گفتگو کی گئی ہے، ساتھ ہی ساتھ اردو ڈرامےکی تاریخ میں امتیاز علی تاج کے "ڈراما انار کلی" کے پلاٹ، کردار ، مکالمے، کشمکش، تذبذب،تصادم اور انار کلی کی فنی خصوصیات پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے، اور امتیاز علی تاج کی ڈرامہ نگاری، ڈرامہ کے میدان میں ان کی تخلیقی ، تنقیدی اور تحقیقی صلاحیتوں کو بھی بیان کیا گیا ہے۔
اگر آپ دوسرے قارئین کی دلچسپیوں میں تجسس رکھتے ہیں، تو ریختہ کے قارئین کی پسندیدہ
مزیدJashn-e-Rekhta | 2-3-4 December 2022 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate, New Delhi
GET YOUR FREE PASS