aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ہر زبان کی اپنی کہاوتیں، ضرب الامثال، محاورات، تلمیحات اور روزمرہ ہوتے ہیں۔ جو اس زبان کے قیمتی اثاثے ہیں۔ اردو زبان اس حوالے سے بہت ذرخیز ہے۔ اس کا دامن بے شمار، محاورات، کہاوتیں، ضرب الامثال اور تلمیحات سے مالامال ہے۔ جن کو موقعہ و محل کے اعتبار سے استعمال کرتے ہوئے ہم اپنی بات کو موثر اور با معنی بناسکتے ہیں۔ کہاوت، ضرب الامثال، محاورات اپنے اپنے ابتدا اور معنوی اعتبار سے مختلف ہیں۔ لیکن عموما کہاوت اور ضرب الامثال کو ہم معنی اور مترادف سمجھا جاتا ہے۔ لیکن ضرب المثل اور کہاوتوں میں بھی فرق ہے۔ پیش نظر کتاب"اردو کہاوتیں" میں مصنف ڈاکٹر شریف احمد قریشی نے ان دونوں میں ایک لطیف اور خفیف سے امتیاز کو واضح کیا ہے۔ کتاب اپنے مستند مواد کی وجہ سے اہمیت کی حامل ہے۔ جو مصنف کی ژرف نگاہی، مسلسل محنت،علمی، ادبی اور لسانی صلاحیتوں کی دلیل ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi
GET YOUR PASS