گر تم بھلا نہ دو_گے سپنے یہ سچ ہی ہوں_گے
دلچسپ معلومات
یقین فلم : 1969 سال: محمد رفیع گلوکار : شنکر جےکشن موسیقار : شرمیلا ٹیگور، دھرمیندر اداکار :
گر تم بھلا نہ دو گے سپنے یہ سچ ہی ہوں گے
ہم تم جدا نہ ہوں گے
مالک نے اپنے ہاتھوں جس دم ہمیں بنایا
ڈالی دلوں میں دھڑکن اور دل سے دل ملایا
پھر پیار کا فرشتہ دنیا میں لے کے آیا
گر تم بھلا نہ دو گے سپنے یہ سچ ہی ہوں گے
ہم تم جدا نہ ہوں گے
پتھر کی ہیں لکیریں عہد وفا ہمارے
ہرگز نہ مٹ سکیں گے نام و نشاں ہمارے
چاہت کی منزلوں پر ہر سانس یہ پکارے
گر تم بھلا نہ دو گے سپنے یہ سچ ہی ہوں گے
ہم تم جدا نہ ہوں گے
جیون کے ہر سفر میں ہم ساتھ ہی رہیں گے
دنیا کی ہر ڈگر پر ہم ساتھ ہی چلیں گے
ہم ساتھ ہی جئیں گے ہم ساتھ ہی مریں گے
گر تم بھلا نہ دو گے سپنے یہ سچ ہی ہوں گے
ہم تم جدا نہ ہوں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.