تو بن جا گلی بنارس کی
دلچسپ معلومات
شادی میں ضرور آنا فلم : 2017 سال : آست ترپاٹھی گلوکار : راشد خان موسیقار : راجکمار راؤ،کریتی کھربندا اداکار :
تو بن جا گلی بنارس کی
میں شام تلک بھٹکوں تجھ میں
تری باتیں چٹپٹی چاٹ سی ہیں
تری آنکھیں گنگا گھاٹ سی ہیں
میں گھاٹ کنارے سو جاؤں
پھر صبح صبح جاگوں تجھ میں
تو بن جا گلی بنارس کی
میں شام تلک بھٹکوں تجھ میں
تجھے شہر گھماؤں دیر تلک
یوں ہی دائیں بائیں مڑا کروں
تجھے اسکوٹر پہ بٹھا کے میں
ترے ساتھ ہوا میں اڑا کروں
مری کمر پہ تیرا ہاتھ آئے
تو بلب رگوں میں جل جائے
مری سانس میں تیری سانس چلے
میں دل کی طرح دھڑکوں تجھ میں
تو بن جا گلی بنارس کی
میں شام تلک بھٹکوں تجھ میں
ہر سنڈے میں سنگم ٹاکیز میں
تجھے فلم دکھاؤں نائٹ شو
فلموں کی طرح ایک دن یوں ہو
بن جاؤں میں تیرا ہیرو
ترا دل بہلاؤں ڈانس کروں
میں یوں ہی تجھے رومانس کروں
ترے دل میں رہوں خوشیوں کی طرح
تو ہنسے تو میں جھلکوں تجھ میں
تو بن جا گلی بنارس کی
میں شام تلک بھٹکوں تجھ میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.