Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اب اس سے ملنے کی امید کیا گماں بھی نہیں

شکیل اعظمی

اب اس سے ملنے کی امید کیا گماں بھی نہیں

شکیل اعظمی

MORE BYشکیل اعظمی

    اب اس سے ملنے کی امید کیا گماں بھی نہیں

    زمیں گئی تو گئی سر پہ آسماں بھی نہیں

    بجھا بجھا سا ہے دل کا الاؤ برسوں سے

    کسی کی یاد کا آنکھوں میں اب دھواں بھی نہیں

    نئی صدی کے سفر میں بھی ہم اکیلے ہیں

    ہوا کے دوش پہ خوشبو کا کارواں بھی نہیں

    تمہیں بتاؤ یہاں کس طرح جئیں ہم لوگ

    تمہارے شہر میں غزلوں کی اک دکاں بھی نہیں

    گھروں میں سہم کے بیٹھے ہوئے ہیں سب بچے

    سمندروں پہ کہیں ریت کا مکاں بھی نہیں

    اس احتیاط سے آنکھوں میں کون آیا تھا

    ثبوت کے لیے پلکوں پہ اک نشاں بھی نہیں

    اک ایسے راز کی مانند جی رہا ہوں شکیلؔ

    کہ جس کا میرے سوا کوئی رازداں بھی نہیں

    مأخذ:

    Dhoop Dariya (Pg. B-29 E-31)

    • مصنف: شکیل اعظمی
      • اشاعت: 1986
      • ناشر: جواز پبلیکیشنز، مالیگاؤں
      • سن اشاعت: 1996

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے