Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

عقل نے ہم کو یوں بھٹکایا رہ نہ سکے دیوانے بھی

امید فاضلی

عقل نے ہم کو یوں بھٹکایا رہ نہ سکے دیوانے بھی

امید فاضلی

MORE BYامید فاضلی

    عقل نے ہم کو یوں بھٹکایا رہ نہ سکے دیوانے بھی

    آبادی کو ڈھونڈنے نکلے کھو بیٹھے ویرانے بھی

    چشم ساقی بھی نم ہے لو دیتے ہیں پیمانے بھی

    تشنہ لبی کے سیل تپاں سے بچ نہ سکے میخانے بھی

    سنگ جفا کو خوش خبری دو مژدہ دو زنجیروں کو

    شہر خرد میں آ پہنچے ہیں ہم جیسے دیوانے بھی

    ہم نے جب جس دوست کو بھی آئینہ دکھایا ماضی کا

    حیراں ہو کر عکس نے پوچھا آپ مجھے پہچانے بھی

    جسم کی تشنہ سامانی سے جسم ہی نا آسودہ نہیں

    ٹوٹ گئے اس زد پر آ کر روح کے تانے بانے بھی

    اندیشے اور بزم جاناں دار کا ذکر اور اتنا سکوت

    دیوانوں کے بھیس میں شاید آ پہنچے فرزانے بھی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے