Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

باہر کا ماحول تو ہم کو اکثر اچھا لگتا ہے

ہوش جونپوری

باہر کا ماحول تو ہم کو اکثر اچھا لگتا ہے

ہوش جونپوری

MORE BYہوش جونپوری

    باہر کا ماحول تو ہم کو اکثر اچھا لگتا ہے

    شام سے اک دن گھر میں رہ کر دیکھیں کیسا لگتا ہے

    کس کی یادیں کس کے چہرے اگتے ہیں تنہائی میں

    آنگن کی دیواروں پر کچھ سایہ سایہ لگتا ہے

    جسموں کے اس جنگل میں بس ایک ہی رام کہانی ہے

    غور سے دیکھو تو ہر چہرہ اپنا چہرا لگتا ہے

    موسم کی عیاش ہوا نے کچے پھل بھی توڑ لیے

    شاخ پہ لرزاں پتا پتا سہما سہما لگتا ہے

    دانہ دانہ دام لگا ہے جال بچھا ہے پانی پر

    ہائے رے یہ معصوم کبوتر کتنا بھولا لگتا ہے

    سرخ پرندہ ڈوب رہا ہے کالی جھیل کے پانی میں

    سچ کہنا اے ساحل والو تم کو کیسا لگتا ہے

    سائے کی امید نہ رکھیے پتھر کی چٹانوں سے

    بوسیدہ دیوار کا سایہ پھر بھی سایہ لگتا ہے

    محرومی کی تصویریں بھی کتنی دلکش ہوتی ہیں

    تھک کر سونے والے کو ہر خواب سنہرا لگتا ہے

    اڑ کے پرندے پار نہ پائیں شام کو تھک کر لوٹ آئیں

    ہوشؔ مجھے یہ سارا عالم ایک جزیرہ لگتا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے