بہت دنوں میں ی کار ہنر کیا میں نے
بہت دنوں میں ی کار ہنر کیا میں نے
خود اپنے آپ سے آگے سفر کیا میں نے
یہ سوچ کر کہ نشانے خطا ہوئے ہیں کئی
پھر ایک وار بہت کارگر کیا میں نے
وہ ایک سنگ تھا اور سنگ بھی نہایت سخت
سو اس کو دل کیا اور دل میں گھر کیا میں نے
دہک رہا تھا بہت میں خمار خواہش سے
خیال یہ اسے شب دیکھ کر کیا میں نے
ہنر وری کا تقاضہ تھا آفتاب حسینؔ
سو اپنے آپ کو کچھ بے ہنر کیا میں نے
- کتاب : محبت جب نہیں ہوگی (Pg. 66)
- Author : آفتاب حسین
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2022)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.