Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بچھڑے ہیں کب سے قافلۂ رفتگاں سے ہم

پنڈت جگموہن ناتھ رینا شوق

بچھڑے ہیں کب سے قافلۂ رفتگاں سے ہم

پنڈت جگموہن ناتھ رینا شوق

MORE BYپنڈت جگموہن ناتھ رینا شوق

    بچھڑے ہیں کب سے قافلۂ رفتگاں سے ہم

    مل جائیں گے کبھی نہ کبھی کارواں سے ہم

    رہ رہ کے پوچھتے ہیں یہی باغباں سے ہم

    لے جائیں چار تنکے کہاں آشیاں سے ہم

    مجبور کس قدر ہیں دل بد گماں سے ہم

    دیکھے کوئی کہ چپ ہیں کھڑے بے زباں سے ہم

    اللہ رے عروج تخیل کے حوصلے

    چل کر مکاں سے بڑھ گئے کچھ لا مکاں سے ہم

    باد خزاں نے رنگ چمن کیا اڑا دیا

    آخر کو نکلے خاک بسر بوستاں سے ہم

    کس منہ سے ہاتھ اٹھائیں دعائیں ہیں بے اثر

    پھر بھی ہے دل میں چھیڑ کریں آسماں سے ہم

    وہ مے پلائی ساقی نے ہیں جس سے ہوش غم

    جاگیں نہ جاگیں دیکھیے خواب گراں سے ہم

    وہ سرزمیں کہاں کہ نہ ہو گردش فلک

    ممکن نہیں کہ بچ کے رہیں آسماں سے ہم

    آخر جنوں میں مل گئیں دامن کی دھجیاں

    لے آئے ان کو وادی وحشت نشاں سے ہم

    کم مائیگی میں نازل ہے عجز و نیاز پر

    اب کیا اٹھائیں سر کو ترے آستاں سے ہم

    کیسی چمک کہاں کی کھٹک اف رے بے حسی

    ہیں مست ذوق لذت درد نہاں سے ہم

    مجبور دل تھا حکم قضا و قدر سے شوقؔ

    اب کیا بتائیں آئے یہاں پھر کہاں سے ہم

    مأخذ:

    Payam-e-Shauq (Pg. 120)

    • مصنف: جگموہن ناتھ رینہ شوق
      • ناشر: نظامی پریس، بدایوں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے