بیتی ہے یہ سب دل پہ ہے سب دل کی زبانی
بیتی ہے یہ سب دل پہ ہے سب دل کی زبانی
ہجراں کی جو دلبر سے میں کہتا ہوں کہانی
تو یار عزیز آنکھوں میں ہے مہر وشوں کے
نیں ہے مہ کنعاں بھی ترے حسن کے ثانی
ابرو کے ترے چین کے کیا وصف کہوں میں
شمشیر میں جوہر سے ہے خوبی کی نشانی
سر پر ہو سر بزم کہاں شمع میں ہے آب
گر عشق کی آنکھیں جو کریں اشک فشانی
مأخذ:
Deewan-e-Ishq(Rekhta Website) (Pg. 97)
-
- ناشر: ادارہ ادبیات اردو، حیدرآباد
- سن اشاعت: 1960
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.