بولنا کیا ہے اگر طے بھی نہیں ہے سائیں
بولنا کیا ہے اگر طے بھی نہیں ہے سائیں
خامشی اتنی بری شے بھی نہیں ہے سائیں
ان کے ہونٹھوں پہ تری جے تو بہت دور کی بات
ان کی آنکھوں میں ترا بھیے بھی نہیں ہے سائیں
حال سے خوف تو سب کھاتے ہیں پر اتنا خوف
پوری تحریر میں اک ہے بھی نہیں ہے سائیں
وہ حقیقت ہے کہ تو دیکھ نہیں پائے گا
اور ساغر میں ترے مے بھی نہیں ہے سائیں
کیا ہوا ہے مجھے جو رقص کئے جاتا ہوں
میرے مطلب کی تو یہ لے بھی نہیں ہے سائیں
- کتاب : اداس لوگوں کا ہونا بہت ضروری ہے (Pg. 36)
- Author : ترکش پردیپ
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2023)
- اشاعت : 2nd
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.